أخبرنا إسحاق بن سعد بن الحسن بن سفيان بنَسَا، حدّثنا جدِّي، حدّثنا إبراهيم بن سعيد الجوهريّ، حدّثنا سعيد بن محمد، عن محمد بن عمرو، عن أبي سَلَمة، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم: مَن سيِّدُكم يا بني عُبيدٍ؟" قالوا: الجَدُّ بن قيس على أنَّ فيه بخلًا، قال: وأي داءٍ أدْوَى من البخل؟ بل سيِّدكُم وابنُ سيِّدُكم بِشرُ بن البَرَاءِ بن مَعرُور" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. وسعيد بن محمد: هو الوراق، ثقةٌ مأمون، وقد كَتَبناه من حديث عمرو بن دينار عن أبي سَلَمة (2) .
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اے بنو عبید! تمہارا سردار کون ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: جد بن قیس، البتہ اس میں کچھ بخل (کنجوسی) ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اور بخل سے بڑھ کر اور کون سی بیماری زیادہ تکلیف دہ ہو سکتی ہے؟ بلکہ تمہارا اور تمہارے سردار کا بیٹا بشر بن براء بن معرور (سردار) ہے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور سعید بن محمد الوراق ثقہ اور مامون راوی ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 7480]
تخریج الحدیث
«حديث حسن إن شاء الله، وهذا إسناد ضعيف لضعف سعيد بن محمد» [ترقيم الرساله 7480] [ترقيم الشركة 7389]
الحكم على الحديث
حديث حسن إن شاء الله
Grade: حديث حسن إن شاء الله