حدثنا أبو بكر أحمد بن سلمان الفقيه ببغداد، حدثنا أحمد بن عبيد الله النَّرْسي، حدثنا رَوْح بن عُبادة، حدثنا شُعبة، عن أبي بشر قال: سمعت عبَّاد بن شُرحبيل قال: أصابَتْنا مَجاعةٌ، فأتيتُ المدينةَ، فدخلتُ حائطًا من حِيطانها، فأخذتُ سُنبلًا فعَرَكتُه (2) فأكلتُ منه وجعلتُ منه في ثوبي، فجاء صاحبُ الحائط فضربني وأخذَ ثوبي، فأتيتُ النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم، فقال:"ما علَّمتَه إذ كان جاهلًا، ولا أطعمتَه إذ كان ساغبًا أو جائعًا، قال: فردَّ عليَّ الثوبَ، وأمرَ لي بنصف وَسْقٍ أو وَسْقٍ (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7182 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عباد بن شرحبیل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہمیں قحط اور بھوک نے آلیا، تو میں مدینہ منورہ آیا اور وہاں کے ایک باغ میں داخل ہو گیا، میں نے وہاں خوشے پکڑے اور ان کو مسل کر ان میں سے کچھ کھا لیا اور کچھ اپنے کپڑے میں ڈال لیا، باغ کا مالک آیا، اس نے مجھے مارا اور میرا کپڑا چھین لیا، میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا (اور سارا قصہ سنایا)، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (باغ کے مالک سے) فرمایا: ”وہ نادان تھا تو تم نے اسے سکھایا کیوں نہیں، اور وہ بھوکا تھا تو تم نے اسے کھانا کیوں نہیں کھلایا؟“ راوی کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میرا کپڑا مجھے واپس دلوا دیا اور میرے لیے ایک «وَسْقٍ» (غلے کا ایک خاص پیمانہ) یا آدھا وسق کا حکم فرمایا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7365]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح أبو بشر: هو جعفر بن إياس أبي وحشية.» [ترقيم الرساله 7365] [ترقيم الشركة 7278] [ترقيم العلميه 7182]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح