أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا مسدَّد، حدثنا بشر بن المفضَّل، حدثنا عبد الرحمن بن إسحاق، عن أبيه إسحاق بن الحارث، عن عمِّه إسحاق بن عبد الله [و] عن (2) أبي بكر بن زيد (3) ، عن عُميرٍ مولى آبي اللحم - وكان عميرٌ مولًى لبني غِفار - قال: أقبلتُ مع ساداتي نريدُ الهجرةَ حتى [إذا] دَنَوْنا من المدينة تركوني في ظهورِهم ودخلوا المدينةَ، فأصابتني مَجَاعةٌ شديدة، فقال لي بعضُ من مرَّ بي من أهل المدينة: لو دخلتَ بعضَ حوائطِ المدينة فأصبتَ من ثمرِها، فدخلتُ حائطًا، فأتيتُ نخلةً فقطعتُ منها قِنوَينِ (4) ، فإذا صاحبُ الحائطِ، فخرج بي حتى أتى رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فسألني عن أمرِي فأخبرتُه، فقال:"أيُّهما أفضلُ؟ فأشرتُ إلى أحدِهما، فأمرني بأخذِه، وأمر صاحبَ الحائطِ بأخذِ الآخرِ، وخلَّى سبيلي (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7181 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عمیر رضی اللہ عنہ جو آبی اللحم کے آزاد کردہ غلام تھے، ان سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں اپنے آقاؤں کے ساتھ ہجرت کے ارادے سے نکلا یہاں تک کہ جب ہم مدینہ منورہ کے قریب پہنچے تو انہوں نے مجھے اپنے پیچھے چھوڑ دیا اور خود مدینہ میں داخل ہو گئے، مجھے سخت بھوک لگی، مدینہ کے ایک گزرنے والے شخص نے مجھ سے کہا: اگر تم مدینہ کے کسی باغ میں چلے جاؤ تو وہاں سے پھل حاصل کر سکتے ہو، چنانچہ میں ایک باغ میں داخل ہوا اور ایک کھجور کے درخت سے دو خوشے توڑ لیے، اچانک باغ کا مالک آگیا اور وہ مجھے پکڑ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں لے آیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے میرا حال پوچھا تو میں نے آپ کو بتا دیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (خوشوں کی طرف اشارہ کر کے) پوچھا: ”ان میں سے کون سا زیادہ بہتر ہے؟“ میں نے ایک کی طرف اشارہ کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے وہ لینے کا حکم دیا اور باغ کے مالک کو دوسرا خوشہ لینے کا حکم دیا، اور میرا راستہ چھوڑ دیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7364]
تخریج الحدیث
«حديث حسن، عمُّ إسحاق والد عبد الرحمن لم نقف له على ترجمة، وتابعه أبو بكر بن زيد - وهو ابن المهاجر - متابعة قاصرة فهو شيخ عبد الرحمن بن إسحاق، وقد روى عنه اثنان ولم يؤثر توثيقه عن أحد. وقد روي من وجه آخر عن عمير كما سيأتي.» [ترقيم الرساله 7364] [ترقيم الشركة 7277] [ترقيم العلميه 7181]
Grade: حديث حسن