☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 7270
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 7270
حدثنا علي بن حَمْشاذَ العدل، حدثنا عُبيد بن شَريك، حدثنا محمد بن عبد العزيز الرملي، حدثنا الوليد بن مسلم، عن محمد بن حمزة بن عبد الله بن سَلَام، عن أبيه، عن جدِّه: أنَّ النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم كان في بعض أصحابه إذ أقبل عثمانُ يقودُ بعيرًا عليه غِرارتان مُحتجِزٌ (1) بعِقال ناقته، فقال له النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم:"ما معك؟" قال: دَقيقٌ وسَمْن وعسَل، فقال له النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"أنِخْ" فأناخ، فدعا النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم ببُرْمة عظيمة، فجعل فيها من ذلك الدقيق والسَّمن والعسل، ثم أنضجَه، فأكل النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم، وأكلُوا ثم قال لهم:"كُلُوا، فإنَّ هذا يُشبه خَبِيصَ أهلِ فارس" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7093 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا محمد بن حمزہ بن عبداللہ بن سلام اپنے والد اور وہ اپنے دادا (سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے بعض صحابہ کے ساتھ تشریف فرما تھے کہ اتنے میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ ایک اونٹ ہانکتے ہوئے آئے جس پر دو بڑے تھیلے لدے ہوئے تھے اور انہوں نے اسے اونٹ کی نکیل سے تھاما ہوا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے دریافت فرمایا: ”تمہارے پاس کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کی: آٹا، گھی اور شہد، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”(اونٹ کو) بٹھاؤ“، چنانچہ انہوں نے اسے بٹھا دیا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک بڑی ہانڈی منگوائی اور اس میں وہ آٹا، گھی اور شہد ڈال دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے اچھی طرح پکایا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تناول فرمایا اور صحابہ کرام نے بھی کھایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”کھاؤ، کیونکہ یہ اہلِ فارس کے «خبيص» (ایک خاص حلوے) کے مشابہ ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7270]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف، حمزة بن عبد الله بن سلام: هو حمزة بن يوسف بن عبد الله بن سلام، وجاء على الصواب في مصادر التخريج، والمقصود بجدِّه هنا هو عبد الله بن سلام الإسرائيلي صاحب النبي صلى الله عليه و آله وسلم كما جاء صريحًا في رواية الطبراني في "معجمه الكبير"، وحمزة هذا في عداد مجهولي الحال، ...» [ترقيم الرساله 7270] [ترقيم الشركة 7188] [ترقيم العلميه 7093]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف
← Previous Hadith (7269) Back to Bab Next Hadith → (7271)