أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا مسدَّد، حدثنا عبد الأعلى، أخبرنا سعيد الجُرَيري، عن عبد الله بن شَقيق، قال: جاورتُ أبا هريرة سنتين فقال: يا ابنَ شَقيق، أترى هذه الحُجَر - لحُجَرِ النبي صلى الله عليه و آله وسلم فوالله لقد رأيتُنا عندها وما لأحدٍ منا طعامٌ يملأ بطنَه، حتى إنَّ أحدَنا ليأخذُ الحَجَرَ فيشدُّه على أخْمَصِه بالحبل أو بالعُقْلة من العُقَل، فوالذي نفسي بيده، لقد رأيتُني وقَسَمَ النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم بيننا تمرًا، فأصاب كلَّ واحد منا سبعُ تَمَرات، وكان في سَبْعِي حَشَفَةٌ، فما يَسُرُّني تمرةٌ جيدة بها، قال: قلتُ: لِمَ يا أبا هريرة؟ قال: لأنها شَدَّتَ لي من مَضَاغي فجعلتُ أعلُكُها (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7079 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
عبداللہ بن شقیق سے روایت ہے کہ میں دو سال تک سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا پڑوسی رہا، انہوں نے فرمایا: اے ابن شقیق! کیا تم نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ان حجروں کو دیکھ رہے ہو؟ اللہ کی قسم! میں نے وہ وقت دیکھا ہے جب ہم ان حجروں کے پاس ہوتے تھے اور ہم میں سے کسی کے پاس اتنا کھانا نہ ہوتا تھا جو اس کے پیٹ کو بھر سکے، یہاں تک کہ بھوک کی شدت سے ہم میں سے کوئی پتھر لے کر اسے رسی یا کسی بندھن سے اپنے پیٹ کے گڑھے (خالی پیٹ) پر باندھ لیتا تھا، پس اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے! میں نے وہ وقت بھی دیکھا ہے جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمارے درمیان کھجوریں تقسیم کیں تو ہم میں سے ہر ایک کے حصے میں سات سات کھجوریں آئیں، میرے حصے میں آنے والی سات کھجوروں میں ایک ”حشفہ“ (انتہائی خشک اور گھٹیا معیار کی کھجور) تھی، مگر مجھے اس کے بدلے ایک بہترین کھجور ملنا بھی پسند نہ تھا، (راوی کہتے ہیں) میں نے پوچھا: اے ابوہریرہ! ایسا کیوں؟ انہوں نے فرمایا: ”اس لیے کہ وہ میرے جبڑوں کے لیے زیادہ سخت تھی (یعنی دیر تک منہ میں رہتی تھی) تو میں اسے مسلسل چباتا رہتا تھا۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7256]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح، وسماع عبد الأعلى» [ترقيم الرساله 7256] [ترقيم الشركة 7174] [ترقيم العلميه 7079]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح