☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 7251
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 7251
حدثني محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا السَّري بن خُزَيمة، حدثنا عمر بن حفص بن غِياث، حدثنا أبي، حدثنا الأعمش، حدثني ثابت بن عُبيد، حدثني القاسم بن محمد، قال: قالت عائشةُ: كان رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم يدخلُ على بعضِ أزواجِه وعندها عُكَّةٌ من عسل، فيَلعَق منها لعقًا، فيجلس عندها، فأرابَهم ذلك، فقالت عائشةُ لحفصةَ ولبعض أزواج النبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم، فقُلْنَ له: إنما نجدُ منك رِيحَ المَغافير، فقال:"إنها عَسَلٌ ألعَقُها عند فلانةَ، ولستُ بعائدٍ فيه" (3)
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7074 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی بعض ازواج کے پاس تشریف لے جاتے اور ان کے پاس شہد کا ایک برتن ہوتا تھا جس سے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم شہد نوش فرماتے اور ان کے پاس بیٹھے رہتے، اس بات نے دوسری ازواج کو فکر مند کر دیا تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بعض دیگر ازواج سے (مشورہ) کیا، پھر ان سب نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے عرض کی: ہمیں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے مغافیر کی بو آتی ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”(ایسا نہیں ہے) بلکہ وہ شہد تھا جو میں نے فلاں (زوجہ) کے پاس پیا تھا اور اب میں دوبارہ ایسا نہیں کروں گا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7251]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،وأخرجه بنحوه أحمد 43 / (25852)، والبخاري (4912) و (5267) و (6691)، ومسلم (1474) (20)، وأبو داود (3714)، والنسائي (4718) و (5584) و (8856) و (11544)، وابن حبان (4183) من طريق عطاء بن أبي رباح، عن عبيد بن عمير، عن عائشة.» [ترقيم الرساله 7251] [ترقيم الشركة 7169] [ترقيم العلميه 7074]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (7250) Back to Bab Next Hadith → (7252)