حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أبو زُرعة الدمشقي، حدثنا أحمد بن خالد الوَهْبي، حدثنا محمد بن إسحاق، عن الزُّهرْي، عن عبيد الله بن عبد الله بن أَبي ثور، عن ابن عباس، عن عمر بن الخطاب قال: استأذنتُ على رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فدخلتُ عليه في مَشْرُبة وإنه لمضطجع على خَصَفَة، وإنَّ بعضَه لَعَلى التراب، وتحت رأسه وسادةٌ محشوَّةٌ ليفًا، وإنَّ فوق رأسه لإهابَ عَطِين، وفي ناحية المَشْرُبة قَرَظٌ، فسلَّمتُ عليه ثم جلستُ، فقلت: يا رسولَ الله، أنت نبيُّ الله وصفوتُه، وخِيرتُه من خلقه، وكسرى وقيصر على سُرُرِ الذَّهب وفُرُشِ الحرير والدِّيباج؟! فقال:"يا عمرُ، إنَّ أولئك قد عُجِّلَت لهم طيّباتُهم، وهي وَشِيكةُ الانقطاعِ، وإِنَّا قومٌ قد أُخِّرَت لنا طيّباتُنا في آخرتنا" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7072 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے (ان کے حجرے میں) داخل ہونے کی اجازت طلب کی، میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس ایک بالا خانے میں داخل ہوا جہاں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھجور کے پتوں سے بنی چٹائی پر لیٹے ہوئے تھے اور آپ کے جسم مبارک کا کچھ حصہ مٹی پر تھا، آپ کے سر کے نیچے چمڑے کا ایک تکیہ تھا جس میں کھجور کی چھال بھری ہوئی تھی، آپ کے سر کے قریب رنگا ہوا چمڑا لٹک رہا تھا اور کمرے کے ایک گوشے میں ببول کے پتے (چمڑا رنگنے کے لیے) پڑے تھے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سلام کیا اور پھر بیٹھ گیا اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! آپ اللہ کے نبی، اس کے برگزیدہ اور اس کی مخلوق میں سب سے بہترین ہستی ہیں جبکہ کسریٰ اور قیصر سونے کے تختوں اور ریشم و دیباج کے بستروں پر (عیش کر رہے) ہیں؟! تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے عمر! کیا تم اس پر خوش نہیں کہ ان لوگوں کو ان کی پاکیزہ چیزیں دنیا ہی میں دے دی گئی ہیں اور وہ جلد ہی ختم ہو جانے والی ہیں، جبکہ ہم وہ قوم ہیں جن کے لیے ہماری پاکیزہ نعمتیں ہماری آخرت کے لیے اٹھا رکھی گئی ہیں۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7249]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 7249] [ترقيم الشركة 7167] [ترقيم العلميه 7072]