أخبرنا أبو بكر بن أبي دارم الحافظ بالكوفة، حدثنا أحمد بن موسى بن إسحاق التميمي، حدثنا الحسن بن بشر بن سَلْم، حدثنا سَعْدان بن الوليد، عن عطاء، عن ابن عباس، أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال:"مَن وُلِّيَ على عشرةٍ يَحكُم بينهم بما أحبُّوا أو كَرِهوا، جيءَ به يومَ القيامة مغلولةً يدُه إلى عنقه، فإن حَكَمَ بما أنزل الله ولم يرتشِ في حُكمه، ولم يَحِفْ، فَكَّ الله عنه يومَ القيامة يومَ لا غُلَّ إِلّا غُلُّه، وإن حَكَمَ بغير ما أنزل الله وارتشَى في حُكمه وحابَى، شُدَّتْ يسارُه إلى يمينه، ثم رُميَ به في جهنم فلم يَبلُغْ قَعْرَها خمسَ مئة عام" (1) . سَعْدان بن الوليد البَجَلي كوفيٌّ قليل الحديث، ولم يُخرجا عنه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کو دس افراد پر حکمران یا قاضی بنایا گیا خواہ وہ اس کے فیصلے کو پسند کریں یا ناپسند، اسے قیامت کے دن اس حال میں لایا جائے گا کہ اس کا ہاتھ اس کی گردن سے بندھا ہوا ہوگا، پس اگر اس نے اللہ کے نازل کردہ احکامات کے مطابق فیصلہ کیا ہوگا اور اپنے فیصلے میں رشوت نہیں لی ہوگی اور نہ ہی ناانصافی کی ہوگی تو اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن اس بیڑی سے آزاد کر دے گا جس دن اس کی دی ہوئی آزادی کے سوا کوئی آزادی نہیں ہوگی، اور اگر اس نے اللہ کے نازل کردہ احکامات کے خلاف فیصلہ کیا ہوگا اور اپنے فیصلے میں رشوت لی ہوگی اور جانبداری برتی ہوگی تو اس کا بایاں ہاتھ دائیں کے ساتھ جکڑ دیا جائے گا پھر اسے جہنم میں پھینک دیا جائے گا اور وہ پانچ سو سال تک اس کی گہرائی تک نہیں پہنچ پائے گا۔“
سعدان بن ولید بجلی کوفی قلیل الحدیث راوی ہیں اور شیخین نے ان سے روایت نہیں کی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَحْكَامِ/حدیث: 7246]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف، أبو بكر بن أبي دارم» [ترقيم الرساله 7246] [ترقيم الشركة 7164]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف