أخبرنا أحمد بن سلمان الفقيه ﵀ ببغداد، حدثنا أبو داود سليمان بن الأشعث وجعفر بن محمد بن شاكر، قالا: حدثنا عفّان، حدثنا حماد بن سَلَمة، عن عاصم، عن أبي وائل: أنَّ ناسًا سألوا أسامةَ بنَ زيد: أنْ كلِّمْ لنا هذا الرجلَ - يعني عثمان بن عفّان -! قال: قد كلَّمناه ما دون أن نفتحَ بابًا أن لا نكونَ أولَ من فتحه، ما أقول: أمراؤُكم خِياركم، بعد شيءٍ سمعتُه من رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم؛ سمعت رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"يُؤتَى بالوالي الذي كان يُطاع في معصية الله ﷿، فيُؤْمَرُ به إلى النار، فيُقذَفُ فيها فتندَلِقُ به أقتابُه - يعني أمعاءَه فيستديرُ فيها كما يستديرُ الحِمارُ في الرَّحى، فيأتي عليه أهلُ طاعته من الناس فيقولون له أيْ فُلُ، أين ما كنتَ تأمرنا؟! فيقول: كنتُ آمرُكم بأمرٍ وأخالفُكم إلى غيرِه" (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7010 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کچھ لوگوں نے ان سے عرض کیا کہ آپ اس شخص (عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ) سے ہمارے لیے بات کیوں نہیں کرتے؟ انہوں نے کہا: میں نے ان سے پوشیدہ طور پر وہ سب باتیں کر لی ہیں جو مجھے کرنی تھیں اور میں ایسا دروازہ نہیں کھولنا چاہتا جس کا کھولنے والا میں پہلا شخص بنوں، اور میں کسی کے متعلق یہ نہیں کہتا کہ تمہارے امراء تم میں سب سے بہتر ہیں، اس بات کے بعد جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنی ہے؛ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے سنا: ”قیامت کے دن اس والی (حکمران) کو لایا جائے گا جس کی اللہ عزوجل کی نافرمانی میں اطاعت کی جاتی تھی، پھر اسے آگ کی طرف لے جانے کا حکم ہوگا اور اسے اس میں ڈال دیا جائے گا، تو اس کی آنتیں نکل آئیں گی، وہ ان میں اس طرح چکر لگائے گا جیسے گدھا چکی میں چکر لگاتا ہے، پھر اس کے وہ لوگ آئیں گے جو اس کی اطاعت کیا کرتے تھے اور اس سے کہیں گے: اے فلاں! کیا تو ہمیں (بھلائی کا) حکم نہیں دیتا تھا؟! وہ کہے گا: میں تمہیں ایک بات کا حکم دیتا تھا اور خود اس کے خلاف دوسرے کام کرتا تھا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَحْكَامِ/حدیث: 7186]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل عاصم» [ترقيم الرساله 7186] [ترقيم الشركة 7105] [ترقيم العلميه 7010]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح