☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 7139
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 7139
حدَّثنا علي بن حَمْشاذ العَدْل، حدَّثنا إسماعيل بن إسحاق القاضي، حدَّثنا أبو النُّعمان محمد بن الفضل، حدَّثنا حماد بن زيد، حدَّثنا حجَّاج الصوَّاف، عن أبي الزُّبير، عن جابر: أنَّ الطُّفيل بن عمرو قال للنبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم: هل لكَ في حِصْنٍ ومَنَعَةٍ، حِصْنِ دَوْس؟ فأبى رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم لِمَا ذُخِرَ للأنصار، قال: فهاجرَ الطُّفيل وهاجَرَ معه رجلٌ من قومِه، فمَرِضَ الرجلُ، قال: فضَجِرَ - أو كلمةً شبيهة - فجاء إلى قَرَنٍ فأخذَ مِشقَصًا فقطع رواجِبَه فمات، فرآه الطُّفيل في المَنام، فقال: ما فُعلَ بكَ؟ قال: غُفِرَ لي بهجرتي إلى النبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم، فقال: ما شأنُ يديكَ؟ قال: قيل لي: إنَّا لن نُصلِحَ منكَ ما أفسدتَ مِن نفسِك. قال: فقَصَّها الطُّفيلُ على النبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم، فقال:"اللهمَّ ولِيدَيهِ فَاغفِرُ"، ورفعَ يَدَيْهِ (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6963 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا طفیل بن عمرو رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے عرض کیا: ”کیا آپ کو ایک مضبوط قلعہ اور تحفظ کی ضرورت ہے؟ وہ قبیلہ دوس کا قلعہ ہے“، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انکار فرما دیا کیونکہ یہ شرف انصار کے لیے مقدر تھا۔ راوی کہتے ہیں: پھر طفیل نے ہجرت کی اور ان کی قوم کے ایک شخص نے بھی ان کے ساتھ ہجرت کی، وہ شخص بیمار ہو گیا اور گھبراہٹ (یا اسی طرح کا کوئی لفظ) کا شکار ہو کر ایک تیر کے بھالے کے پاس گیا اور اس سے اپنی انگلیوں کے جوڑ کاٹ ڈالے جس سے وہ مر گیا، پھر طفیل نے اسے خواب میں دیکھا اور پوچھا: تمہارے ساتھ کیا معاملہ ہوا؟ اس نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف ہجرت کی برکت سے میری مغفرت کر دی گئی، طفیل نے پوچھا: تمہارے ہاتھوں کا کیا معاملہ ہے؟ اس نے جواب دیا: مجھ سے کہا گیا کہ جس چیز کو تم نے خود بگاڑا ہے ہم اسے درست نہیں کریں گے۔ طفیل نے یہ واقعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سنایا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھا کر دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ وَلِيَدَيْهِ فَاغْفِرْ» ”اے اللہ! اس کے ہاتھوں کی بھی مغفرت فرما۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7139]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 7139] [ترقيم الشركة 7058] [ترقيم العلميه 6963]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (7138) Back to Bab Next Hadith → (7140)