☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 7129
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 7129
حدَّثنا أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدَّثنا الحسن بن علي بن شَبيب المَعْمَري، حدَّثنا أبو الرَّبيع الزَّهْراني، حدَّثنا حماد بن واقِد الصفَّار، حدَّثنا محمد بن ذَكْوان خالُ ولدِ حماد بن زيد، عن محمد بن المُنكِدر، عن عبد الله بن عمر قال: إِنَّا لَبِفِناءِ رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم إذا مرَّت امرأةٌ، فقال رجلٌ من القوم: هذه ابنهُ محمد، فقال أبو سفيان: إنَّ مَثَلَ محمدٍ في بني هاشم مَثَلُ الرَّيحانة في وَسَط النَّتْن (1) ، فانطلقتِ المرأة فأخبرت النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم، فخرجَ النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم يُعرَف الغضبُ في وجهه، فقال:"ما بالُ أقوالٍ تَبلُغني عن أقوام، إنَّ الله ﵎ خلقَ السماواتِ [سبعًا] (2) فاختار العُليا منها فأسكَنَها مَن شاءَ من خلقِه، ثم خلَقَ الخَلْقَ، فاختارَ (3) بني آدمَ، واختار من بني آدمَ العربَ، واختار من العربِ مُضَرَ، واختارٍ من مُضَرَ قريشًا، واختار من قُريشٍ بني هاشمٍ، واختارني من بني هاشم، فأنا من خِيارٍ إلى خِيار، فمن أحبَّ العربَ فبحُبِّي أحبَّهم، ومن أبغضَ العربَ فببُغْضي أبغضَهم" (4) . وقد قيل في هذا الإسناد: عن محمد بن ذَكْوان، عن عمرو بن دينار، عن عبد الله بن عمر:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحن میں موجود تھے کہ ایک خاتون وہاں سے گزریں، لوگوں میں سے ایک شخص نے کہا: یہ محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کی صاحبزادی ہیں، تو ابوسفیان نے کہا: بنو ہاشم میں محمد کی مثال ایسی ہے جیسے «النَّتْن» کے درمیان ایک خوشبودار پھول۔ وہ خاتون چلی گئیں اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس بات کی خبر دے دی، تب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم باہر تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چہرہ مبارک سے غصہ عیاں تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ان لوگوں کا کیا حال ہے جن کی باتیں مجھ تک پہنچ رہی ہیں؟ بے شک اللہ عزوجل نے سات آسمان پیدا فرمائے اور ان میں سے بلند ترین کو منتخب کر کے اس میں اپنی مخلوق میں سے جسے چاہا بسایا، پھر اس نے مخلوق پیدا کی تو بنی آدم کو منتخب فرمایا، اور بنی آدم میں سے عرب کو چنا، اور عرب میں سے قبیلہ مضر کو منتخب کیا، اور مضر میں سے قریش کو چنا، اور قریش میں سے بنو ہاشم کا انتخاب فرمایا، اور بنو ہاشم میں سے مجھے چن لیا، پس میں بہترین میں سے بھی بہترین ہوں، لہٰذا جس نے عرب سے محبت کی اس نے میری محبت کی وجہ سے ان سے محبت کی، اور جس نے عرب سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض کی بنا پر ان سے بغض رکھا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7129]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف بمرة، حماد بن واقد وشيخه محمد بن ذكوان ضعيفان. ولم نقف عليه من طريقهما عن محمد بن المنكدر عند غير المصنف، ورواه غيرُ واحد عن حماد بن واقد، وغيرُ واحد عن محمد بن ذكوان عن عمرو بن دينار، لا عن محمد بن المنكدر، وقد أشار المصنفُ عقبه لروايته عن ابن دينار.» [ترقيم الرساله 7129] [ترقيم الشركة 7048]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف بمرة
Grade: إسناده ضعيف بمرة
← Previous Hadith (7128) Back to Bab Next Hadith → (7130)