☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 7128
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 7128
أخبرنا أبو الحسن علي بن محمد بن عُقبة الشَّيباني بالكوفة، حدَّثنا إبراهيم بن إسحاق الزُّهْري، حدَّثنا قَبيصة بن عُقبة، حدَّثنا سفيان، عن عبد الله بن عثمان بن خُثَيم، عن إسماعيل بن عُبيد بن رِفاعة بن رافع الزُّرَقي، عن أبيه، عن جدِّه: أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال لعمر بن الخطاب:"يا عمرُ، اجمَعْ لي قومَك" فجمعهم، ثم دخلَ عليه، فقال: يا رسولَ الله قد جمعتُهم، فيدخلُون عليك أم تخرُجُ إليهم؟ فقال:"بل أخرُجُ إليهم"، فسمعَتْ بذلك المهاجرون والأنصارُ، فقالوا: لقد جاء في قريش وحيٌ، فحَضَرَ الناظرُ والمستمعُ ما يُقال لهم، فقامَ بينَ أظهُرِهم فقال:"هل فيكم غيرُكم؟" قالوا: نعم، فينا حلفاؤُنا وأبناءُ أخواتِنا ومَوالينا [فقال رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"حلفاؤُنا منَّا، وبنو أَخواتنا منَّا، ومَوالينا] (2) منَّا" فقال:"أنتُم تسمعونَ: أوليائي منكم المُتَّقون، فإنْ كنتُم أولئكَ فذلك، وإلَّا فأبصرُوا ثم أبصِرُوا، لا يَأْتِيَنَّ النَّاسُ بالأعمالِ وتأتونَ بالأثقالِ فيُعرَضَ عنكم"، ثم نادَى فرفعَ صوتَه فقال:"إنَّ قريشًا أهلُ أمانةٍ، مَن بَغَاهِمُ العواثِرَ كبَّه الله لمَنْخِره" قالها ثلاثًا (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6952 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبید بن رفاعہ بن رافع الزرقی اپنے والد اور وہ اپنے دادا (رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اے عمر! میرے پاس اپنی قوم (قریش) کو جمع کرو“، تو انہوں نے انہیں جمع کر دیا، پھر وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے انہیں جمع کر دیا ہے، وہ آپ کے پاس اندر حاضر ہوں یا آپ ان کے پاس باہر تشریف لائیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بلکہ میں ان کے پاس باہر نکلوں گا“، جب مہاجرین اور انصار نے یہ سنا تو انہوں نے کہا: یقیناً قریش کے بارے میں کوئی وحی نازل ہوئی ہے، چنانچہ دیکھنے اور سننے والے وہاں حاضر ہو گئے تاکہ وہ سنیں کہ انہیں کیا کہا جا رہا ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کے درمیان کھڑے ہوئے اور دریافت فرمایا: ”کیا تمہارے علاوہ بھی کوئی اور تمہارے ساتھ ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں، ہمارے درمیان ہمارے حلیف، ہمارے بھانجے اور ہمارے آزاد کردہ غلام (موالی) موجود ہیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہمارے حلیف ہم میں سے ہی ہیں، ہمارے بھانجے ہم میں سے ہی ہیں اور ہمارے موالی ہم میں سے ہی ہیں“، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم سنو! تم میں سے میرے دوست وہی ہیں جو پرہیزگار ہیں، پس اگر تم وہی ہو تو ٹھیک ہے، ورنہ تم خود کو دیکھو اور خوب اچھی طرح دیکھ لو، ایسا نہ ہو کہ لوگ (قیامت کے دن) اعمال لے کر آئیں اور تم بوجھ (گناہ) لے کر آؤ اور تم سے منہ پھیر لیا جائے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بلند آواز سے پکار کر تین مرتبہ فرمایا: ”بے شک قریش امانت دار لوگ ہیں، جو کوئی ان کی لغزشوں کا خواہاں ہوگا (یا انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا) اللہ اسے ناک کے بل اوندھا گرا دے گا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7128]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لجهالة إسماعيل بن عبيد بن رفاعة. سفيان: هو الثَّوري. ولبعضه شواهد يأتي ذكرها.» [ترقيم الرساله 7128] [ترقيم الشركة 7047] [ترقيم العلميه 6952]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف
← Previous Hadith (7127) Back to Bab Next Hadith → (7129)