حدثني أبو بكر بن بالَوَيهِ، حدَّثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حدَّثنا مصعب بن عبد الله قال: وأمُّ فَرُوةَ بنت أبي قُحافة أخت أبي بكر الصدِّيق عمَّةُ عائشة، وأمُّها هِند بنت نُقَيد (1) بن بُجَير بن عَبد (2) بن قُصَي، زوَّجها أبو بكرٍ الأشعثَ بنَ قيس، فولدت له محمدًا وإسحاقَ وحَبَّانة (3) وقَريبة، وعاشت بعد النبي صلى الله عليه و آله وسلم. ذكرُ أُمَيمة بنتِ رُقَيقة ﵂
Translation: طلحہ بابر
سیدنا مصعب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدہ ام فروہ بنت ابی قحافہ رضی اللہ عنہا سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی بہن اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی پھوپھی ہیں، ان کی والدہ ہند بنت نقید تھیں، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان کا نکاح اشعث بن قیس سے کر دیا تھا، جن سے ان کے ہاں محمد، اسحاق، حبانہ اور قریبہ پیدا ہوئے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد بھی حیات رہیں۔
امیمہ بنت رقیقہ رضی اللہ عنہا کا تذکرہ۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7122]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 7122] [ترقيم الشركة 7040]