☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 7055
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 7055
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، أخبرنا محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم، أخبرنا ابن وهب، أخبرني ابن أبي الزناد، عن هشام بن عروة، عن أبيه قال: دخلتُ على مروان بن الحكم فقلتُ له: إنَّ امرأةً من أهلِكَ طُلِّقت فمررتُ عليها وهي تنتقِلُ فعِبتُ ذلك عليها، فقالوا: أمرتنا فاطمة ابنة قيس، وأخبرتنا: أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم أمرها أن تنتقل حينَ طلقها زوجها إلى ابن أم مكتوم، فقال مروان: أجَلْ، هي أمرتهنَّ بذلك، قال عُزوة: فقلتُ: أما والله لقد عابت ذلك عائشة أشدَّ العيب، وقالت: إنَّ فاطمة كانت مع زوجها في مكانٍ وَحْش، فخيف على ناحيتها، ولذلك أرخص لها رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه بهذه السياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6881 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
ہشام بن عروہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میں مروان بن حکم کے پاس گیا اور اسے کہا: تمہارے خاندان کی ایک خاتون کو طلاق ہو گئی ہے، میں اس کے پاس سے گزرا تو وہ (عدت کے دوران گھر سے) منتقل ہو رہی تھی، میں نے اس پر اعتراض کیا، تو لوگوں نے کہا: ہمیں فاطمہ بنت قیس نے یہ حکم دیا ہے اور ہمیں بتایا ہے کہ جب ان کے شوہر نے انہیں طلاق دی تھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں ابن ام مکتوم کے ہاں منتقل ہونے کا حکم دیا تھا۔ مروان نے کہا: ”ہاں، انہوں نے (فاطمہ نے) انہیں اسی بات کا حکم دیا ہے۔“ عروہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا: ”اللہ کی قسم! سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور فرمایا: فاطمہ (بنت قیس) اپنے شوہر کے ساتھ ایک ایسی جگہ (گھر) میں رہتی تھیں جو بستی سے دور اور ویران تھی، وہاں ان کے معاملے میں (حفاظت کا) خطرہ محسوس کیا گیا، اسی لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں (وہاں سے منتقل ہونے کی) رخصت عطا فرمائی تھی۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے ان الفاظ کے ساتھ روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7055]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل ابن أبي الزناد: وهو عبد الرحمن.» [ترقيم الرساله 7055] [ترقيم الشركة 6975] [ترقيم العلميه 6881]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (7054) Back to Bab Next Hadith → (7056)