☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 7049
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 7049
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا العباس بن محمد الدوري، حدثنا الحسن بن بشر الهَمْداني، حدثنا سَعْدان بن الوليد بيَّاع السَّابِري، عن عطاء، عن ابن عباس، عن أم هانئ بنت أبي طالب قالت: قال لي رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"هل عندكِ طعامٌ آكلُه؟" وكان جائعًا، فقلتُ: إنَّ عندي لكسرًا يابسةً، وإِنِّي لأستحيي أن أُقرِّبَها إليك، فقال:"هلُمِّيها"، فكسرتها ونشرت عليها الملح، فقال:"هل من إدام؟" فقلتُ: يا رسول الله، ما عندي إلا شيءٌ من خَلٍّ، قال:"هلُمِّيه"، فلما جئته به صبه على طعامه فأكل منه، ثم حَمِدَ الله تعالى، ثم قال:"نِعمَ الإدام الخلُّ يا أم هانئ، لا يُقفِرُ بيتٌ فيه خل" (1) . وقد روى عبد الله بن عمر بن الخطاب عن أمِّ هانئ:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدہ ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے دریافت فرمایا: ”کیا تمہارے پاس کھانے کے لیے کچھ ہے؟“ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھوکے تھے، میں نے عرض کیا: میرے پاس روٹی کے چند خشک ٹکڑے ہیں اور مجھے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے وہ پیش کرتے ہوئے شرم محسوس ہوتی ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں لے آؤ“، تو میں نے وہ ٹکڑے توڑے اور ان پر نمک چھڑک دیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا کوئی سالن ہے؟“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے پاس سرکے کے سوا کچھ نہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہی لے آؤ“، جب میں وہ لے آئی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے کھانے پر ڈالا اور اسے تناول فرمایا، پھر اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی اور فرمایا: ”اے ام ہانی! سرکہ کتنا ہی بہترین سالن ہے، وہ گھر کبھی محتاج نہ ہوگا جس میں سرکہ موجود ہو۔“
عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما نے بھی ام ہانی سے روایت کی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7049]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف الحسن بن بشر ضعيف، وشيخه سعدان بن الوليد لم نقف له على ترجمة، فهو مجهول لا يعرف.» [ترقيم الرساله 7049] [ترقيم الشركة 6969]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف الحسن بن بشر ضعيف
Grade: إسناده ضعيف الحسن بن بشر ضعيف
← Previous Hadith (7048) Back to Bab Next Hadith → (7050)