☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 7045
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 7045
حدثنا أبو عبد الله الأصبهاني، حدثنا الحسن بن الجهم، حدثنا الحسين بن الفَرَج، حدثنا محمد بن عمر قال: وفيما ذُكر: أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم خَطَب إلى عمه أبي طالب أم هانئ قبل أن يُوحَى إليه، وخطبها معه هبيرة بن أبي وهب، فزوجها هبيرة، فقال له النَّبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم:"يا عمِّ، زوجت هبيرة وتركتني؟!" فقال: يا ابن أخي، أنا صاهرت إليهم، والكريمُ يُكافئ الكريم، ثم أسلمَتْ ففَرَّق الإسلام بينها وبين هبيرة، فخطبها رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم إلى نفسها، فقالت: والله إن كنتُ لأحبك في الجاهلية، فكيف في الإسلام؟! (2)
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6871 - حذفه الذهبي من التلخيص
Translation: طلحہ بابر
محمد بن عمر سے مروی ہے کہ اس بات کا تذکرہ کیا گیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وحی کے آغاز سے پہلے اپنے چچا ابوطالب سے ام ہانی کے نکاح کا پیغام دیا تھا، ان کے ساتھ ہی ہبیرہ بن ابی وہب نے بھی پیغام نکاح دیا، تو ابوطالب نے ان کا نکاح ہبیرہ سے کر دیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اے چچا! آپ نے ہبیرہ سے نکاح کر دیا اور مجھے چھوڑ دیا؟“ انہوں نے جواب دیا: اے بھتیجے! میں نے ان کے ہاں سسرالی رشتہ کیا ہے اور شریف انسان شریف کا ہی بدلہ (لحاظ) کرتا ہے۔ پھر وہ (ام ہانی) اسلام لے آئیں تو اسلام نے ان کے اور ہبیرہ کے درمیان جدائی کر دی، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں خود نکاح کا پیغام دیا تو انہوں نے عرض کیا: اللہ کی قسم! میں جاہلیت کے دور میں بھی آپ سے محبت (و عقیدت) رکھتی تھی، تو اب اسلام کے دور میں میرا کیا حال ہوگا! (یعنی اب تو محبت بدرجہ اولیٰ زیادہ ہے)۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7045]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 7045] [ترقيم الشركة 6965] [ترقيم العلميه 6871]
← Previous Hadith (7044) Back to Bab Next Hadith → (7046)