أخبرناه الحسن بن محمد بن إسحاق الإسفراييني، حدثنا محمد بن أحمد بن البَرَاء، حدثنا عبد المنعم بن إدريس، حدثني أبي، عن وهب بن منبه، عن أبي هريرة قال: دخلتُ على رُقيَّةَ بنتِ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم وبيدها مشط، فقالت: خرج رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم من عندي آنفا، فرجلتُ رأسه، فقال لي:"كيف تجدين عثمان؟" قالت: فقلتُ: بخير (1) ، قال:"أكرِميه؛ فإنَّه من أشبه أصحابي بي خُلقًا" (2) . قال الحاكم رحمه الله تعالى: فإني (3) أتوهم أو لا أشكُّ أنَّ أبا هريرة ﵀ روى هذا الحديث عن متقدِّمٍ من الصحابة: أنه دخل على رقيَّةَ ﵂، لكني قد طلبته جهدي فلم أجده في الوقت.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6855 - حذفه الذهبي من التلخيص
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انہوں نے کہا: میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی اہلیہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا، ان کے ہاتھ میں کنگھی تھی، انہوں نے بتایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ابھی میرے پاس سے نکلے ہیں، میں نے ان کے سر مبارک میں کنگھی کی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے پوچھا تھا: ”تم عثمان کو کیسا پاتی ہو؟“ میں نے عرض کی: بہتر، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ان کا اکرام کرو، کیونکہ وہ میرے صحابہ میں اخلاق کے لحاظ سے میرے سب سے زیادہ مشابہ ہیں۔“
امام حاکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میرا گمان ہے بلکہ مجھے یقین ہے کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے یہ حدیث کسی قدیم صحابی سے روایت کی ہے جو سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئے تھے، لیکن میں نے بہت کوشش کی مگر اس وقت مجھے وہ (سند) نہیں مل سکی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7028]
تخریج الحدیث
«إسناده تالف، عبد المنعم بن إدريس» [ترقيم الرساله 7028] [ترقيم الشركة 6949] [ترقيم العلميه 6855]
الحكم على الحديث
إسناده تالف
Grade: إسناده تالف