☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 7023
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 7023
قال ابن إسحاق: وحدثني بعض أهل العلم: أنَّ فِتيةً من الحبشة رأوا رقيّةَ بنت رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم وهي هناك مع عثمان، وكانت من أحسنِ البَشَر، وكانوا يختلفون إليها فيَنخِرُونَ (1) عَجَبًا من حُسْنها، إلى أن قتلهم الله في المعركة لما سار النجاشيُّ إلى عدوِّه. قال ابن إسحاق: ويقال: إنَّ عبد الله بن عثمان مات في جمادى الأولى سنة أربعٍ، وهو ابن ست سنين.
Translation: طلحہ بابر
محمد بن اسحاق سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ مجھے بعض اہل علم نے بتایا کہ حبشہ کے کچھ نوجوانوں نے سیدہ رقیہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو وہاں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ دیکھا، وہ حسن و جمال میں بے مثال تھیں، وہ لوگ حیرت و تعجب سے انہیں دیکھنے آیا کرتے تھے، یہاں تک کہ جب شاہِ نجاشی اپنے دشمن کے خلاف نکلا تو وہ سب جنگ میں مارے گئے۔ ابن اسحاق کہتے ہیں: یہ بھی کہا جاتا ہے کہ عبداللہ بن عثمان کی وفات سنہ 4 ہجری کے ماہ جمادی الاولیٰ میں ہوئی جب ان کی عمر چھ سال تھی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7023]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 7023] [ترقيم الشركة 6944]
← Previous Hadith (7022) Back to Bab Next Hadith → (7024)