☽ 8 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مستدرک الحاکم

حدیث نمبر: 7010
کتب← مستدرک الحاکم← ابواب← باب← حدیث نمبر 7010
حدیث نمبر: 7010 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
قال محمد بن عمر: وأخبرني هشام بن محمد الكَلْبي، قال: أخبرني أبي، عن أبي صالح (1) ، عن ابن عبّاس قال: كان أسنَّ ولدِ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم القاسم، ثم زينبُ، فتزوّج زينب أبو العاص بن الربيع، فولدت له عليًا وأمامة، وفيها يقول أبو العاص: ذكرتُ زينب لمَّا وَرَّكَتْ (2) إِرَمَا … فقلتُ: سَقْيًا لشخصٍ يسكنُ الحَرَما بنتُ الأمين جزاها الله صالحة … وكلُّ بَعْلٍ سيُثْني بالذي عَلِما (3)
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اولاد میں سب سے بڑے قاسم تھے اور ان کے بعد زینب تھیں، سیدہ زینب کا نکاح ابوالعاص بن ربیع سے ہوا جن سے ان کے ہاں علی اور امامہ پیدا ہوئے، اور ابوالعاص نے سیدہ زینب کی شان میں یہ اشعار کہے: ”جب ارم کے مقام پر زینب کو کجاوے پر سوار دیکھا تو مجھے وہ یاد آگئیں، میں نے دعا کی کہ اللہ اس ہستی کو سیراب رکھے جو حرم میں مقیم ہے، وہ امین ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کی بیٹی ہیں اللہ انہیں بہترین جزا دے، اور ہر شوہر اپنی بیوی کی انہی خوبیوں کی تعریف کرتا ہے جو اس کے علم میں ہوتی ہیں۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7010]
تخریج الحدیث
«إسناده تالف، مسلسل بالهلكي. أبو صالح: هو باذام مولى أم هانئ، وهو ضعيف.» [ترقيم الرساله 7010] [ترقيم الشركة 6931]
الحكم على الحديث
إسناده تالف
الحكم: إسناده تالف
پچھلی حدیث → (7009) باب پر واپس ← اگلی حدیث (7011)