أخبرنا أبو عبد الله الأصبهاني، حدثنا أحمد بن مهران الأصبهاني، حدثنا عبيد الله (3) بن موسى، أخبرنا إسرائيل، عن محمد بن عبد الرحمن بن أبي ليلى، عن عطاء، عن جابر، عن عبد الرحمن بن عوف قال: أخذ النَّبيّ صلى الله عليه و آله وسلم بيدي، فانطلقتُ معه إلى إبراهيم ابنه وهو يَجُودُ بنفسه، فأخذه النَّبيّ صلى الله عليه و آله وسلم في حجره حتى خرجت نفسه، قال: فوضعَه وبَكَى، قال فقلتُ: تبكي يا رسول الله وأنت تنهى عن البكاء؟ قال:"إني لم أنه عن البكاء، ولكنِّي نَهَيتُ عن صوتين أحمقين فاجرين، صوتٍ عند نعمة، لهو ولعب ومَزامير الشيطان، وصوتٍ عند مُصيبة، لطم وجوهٍ وشقِّ جُيوب، وهذه رحمةٌ، ومَن لا يَرحَمْ لا يُرحَمْ، ولولا أنه وعد صادق وقول حق أن يلحق أولانا بأخرانا، لحَزِنَّا عليك حُزنًا أشدَّ من هذا، وإنا بك يا إبراهيم لمحزونون، تبكي العينُ ويَحزَنُ القلب، ولا نقول ما يُسخط الربَّ" (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6825 - حذفه الذهبي من التلخيص
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ آپ کے صاحبزادے ابراہیم کے پاس گیا جو اس وقت جاں بلب تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں اپنی گود میں لیا یہاں تک کہ ان کی روح پرواز کر گئی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں رکھا اور رونے لگے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ رو رہے ہیں جبکہ آپ نے رونے سے منع فرمایا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے رونے سے منع نہیں کیا بلکہ میں نے دو بیوقوفانہ اور گناہ آلود آوازوں سے منع کیا ہے، ایک نعمت کے وقت لہو و لعب اور شیطانی باجوں کی آواز، اور دوسری مصیبت کے وقت چہرے پیٹنے اور گریبان پھاڑنے کی آواز، اور یہ (آنسو) تو رحمت ہے، اور جو رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا، اگر یہ سچا وعدہ اور برحق بات نہ ہوتی کہ ہمارے پہلے جانے والے بعد والوں سے جا ملیں گے، تو ہم تم پر اس سے بھی زیادہ غم کرتے، اے ابراہیم! ہم تمہاری جدائی پر یقیناً غمگین ہیں، آنکھ روتی ہے اور دل غمزدہ ہے، مگر ہم زبان سے وہی کہیں گے جس سے رب راضی ہو۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6996]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف بهذا السياق لضعف محمد بن أبي ليلى، وقد اضطرب في روايته، فمرَّة يجعله من حديث جابر، ومرة من حديث جابر عن عبد الرحمن بن عوف، ومرة من حديث ابن عمر كما قال الدَّارَقُطْنيّ في العلل" (2887). لكن لشطره الثاني شاهد صحيح بنحوه كما سيأتي، والشطر الأول بعضه له شاهد محتمل للتحسين.» [ترقيم الرساله 6996] [ترقيم الشركة 6917] [ترقيم العلميه 6825]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف بهذا السياق لضعف محمد بن أبي ليلى
Grade: إسناده ضعيف بهذا السياق لضعف محمد بن أبي ليلى