☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 6958
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 6958
حدثني بكير بن أحمد بن سَهْل الصُّوفي بمكة، وكتبه لى بخطِّه، حدثنا الحسن بن علي بن شبيب المعمري، حدثنا أبو ثَوْر إبراهيم بن خالد الكلبي، حدثنا أبو قَطَن قال: قال لي شُعبة: قال لي مِسعَر بن كِدام: جدَّتي (1) زوجُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم ميمونة بنت الحارث، وما أخبرت بهذا أحدًا قبلك. وهي ميمونة بنت الحارث بن حَزْن بن بُجَير بن الهُزم بن رُويبة بن عبد الله بن هلال بن عامر بن صعصعة، وأمها هند بنت عوف بن زُهير بن الحارث بن حماطة بن جُرَش من حِمْيَر.
Translation: طلحہ بابر
بکیر بن احمد صوفی نے مکہ میں مجھ سے اپنی تحریر میں بیان کیا کہ حسن بن علی معمری نے ہمیں حدیث بیان کی، وہ کہتے ہیں کہ ابوثور ابراہیم بن خالد کلبی نے ہمیں بتایا، وہ کہتے ہیں کہ ابوقطن نے ہمیں بتایا، انہوں نے کہا: شعبہ نے مجھ سے کہا کہ مسعر بن کدام نے مجھ سے کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زوجہ ميمونہ بنت حارث میری دادی ہیں“، اور میں نے آپ سے پہلے کسی کو یہ نہیں بتایا۔ وہ میمونہ بنت حارث بن حزن بن بجیر بن الہزم بن رویبہ بن عبداللہ بن ہلال بن عامر بن صعصہ ہیں، اور ان کی والدہ ہند بنت عوف بن زہیر بن حارث بن حماطہ بن جرش ہیں جن کا تعلق قبیلہ حمیر سے ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6958]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 6958] [ترقيم الشركة 6878]
← Previous Hadith (6957) Back to Bab Next Hadith → (6959)