أخبرنا عبد الله بن إسحاق الخُراساني العَدْل، حدثنا يحيى بن جعفر بن الزبرقان، حدثنا عبد الوهاب بن عطاء، أخبرنا خالد الحذاء، عن كثير بن زيد، عن الوليد بن رباح، عن أبي هريرة قال: لما دخل رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم بصفية بات أبو أيوب على باب النَّبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم، فلما أصبح فرأى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم كبر، ومع أبي أيوبَ السَّيفُ، فقال: يا رسول الله، كانت جاريةً حديثة عهد بعرس، وكنت قتلت أباها وأخاها وزوجها، فلم آمَنْها عليكَ، فَضَحِكَ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم وقال له خيرًا (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6787 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شب باشی فرمائی تو سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے تلوار تھام کر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دروازے پر پہرہ دیتے ہوئے رات گزاری، جب صبح ہوئی اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا تو نعرہ تکبیر بلند کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا کہ یہ کیا ہے؟ تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ، یہ ایک ایسی نوجوان خاتون تھیں جن کا ابھی نیا نکاح ہوا تھا جبکہ آپ نے ان کے والد، بھائی اور شوہر کو قتل کیا تھا، اس لیے میں ان کی طرف سے آپ کی جان کے بارے میں مطمئن نہ تھا، یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسکرا دیے اور ان کے حق میں کلمات خیر فرمائے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6954]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن في المتابعات والشواهد من أجل كثير بن زيد» [ترقيم الرساله 6954] [ترقيم الشركة 6874] [ترقيم العلميه 6787]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن