فحدثنا عبد الله بن يزيد بن قُسيط (3) ، عن أبيه، عن محمد بن عبد الرحمن بن ثوبان، عن عائشةَ قالت: أصابَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم نساءَ بني المُصطلق، فأخرج الخُمْسَ منه ثم قَسَمَه بين الناس، وأعطَى الفارسَ سهمينِ والراجلَ سهمًا، فوقعت جُويريةُ بنت الحارث بن أبي ضِرار في سهم ثابت بن قيس بن شمَّاس الأنصاريّ، وكانت تحتَ ابن عمٍّ لها يقال له: صفوانُ بن مالك بن جَذيمة، فقُتِلَ عنها، فكاتبها ثابتُ بن قيس على نفسِها على تسع أَواقٍ، وكانت امرأةً حُلوةً لا يكادُ يراها أحدٌ إِلَّا أخذت بنفسِه، فبَيْنا النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم عندي إذ دخلت جُويريةُ تسأله في كتابتها، فوالله ما هو إلَّا أن رأيتُها حتى كرهتُ دخولَها على النبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم، وعَرَفتُ أن سَيرى فيها مثلَ الذي رأيتُ، فقالت: يا رسولَ الله، أنا جُويرية بنت الحارث سيِّدِ قومِه، وقد أصابني من الأمر ما قد علمتَ، فوقعتُ في سهم ثابت بن قيس، فكاتبنَي على تسع أَواقٍ فأعنِّي في فِكاكي، فقال:"أوَخيرٌ من ذلك؟" قالت: ما هو؟ قال:"أُؤدِّي عنكِ كتابتَك وأتزوَّجُكِ"، قالت: نعم يا رسول الله، قال:"فقد فعلتُ"، فخرج الخبرُ إلى الناس، فقالوا: أصهارُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يُستَرقُّون؟! فأعتقُوا ما كان في أيديهم من سَبْي بني المُصطلِق، فبلغ عِتقُهم مئةَ أهل بيتٍ بتزويجه إياها، فلا أعلمُ امرأةً كانت أعظمَ بركةً على قومِها منها، وذلك مُنصَرَفَه عن غزوة المُريسيع (1) .
Translation: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جب بنو مصطلق کی خواتین کو بطور جنگی قیدی حاصل کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان میں سے خمس (پانچواں حصہ) نکالا اور بقیہ کو لوگوں میں تقسیم فرما دیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے گھڑ سوار کو دو حصے اور پیادہ کو ایک حصہ دیا، تو سیدہ جویریہ بنت حارث بن ابی ضرار انصاری صحابی ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ کے حصے میں آئیں، وہ اس سے قبل اپنے چچازاد صفوان بن مالک بن جذیمہ کے نکاح میں تھیں جو قتل ہو چکا تھا، چنانچہ ثابت بن قیس نے ان کے ساتھ نو اوقیہ چاندی کے عوض ان کی آزادی کی مکاتبت کر لی، وہ ایک ایسی پرکشش اور خوبصورت خاتون تھیں کہ جو بھی انہیں دیکھتا ان سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہتا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے پاس تشریف فرما تھے اسی دوران جویریہ اپنی مکاتبت کے سلسلے میں مدد لینے کے لیے حاضر ہوئیں، اللہ کی قسم! جیسے ہی میں نے انہیں دیکھا مجھے ان کا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں آنا ناگوار گزرا کیونکہ میں جانتی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی ان میں وہی (حسن) ملاحظہ فرمائیں گے جو میں نے دیکھا ہے، انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میں اپنی قوم کے سردار حارث کی بیٹی جویریہ ہوں، اور مجھ پر جو آزمائش آئی ہے وہ آپ کے علم میں ہے، میں ثابت بن قیس کے حصے میں آئی ہوں اور انہوں نے مجھ سے نو اوقیہ پر مکاتبت کی ہے، پس آپ میری آزادی کے لیے میری مدد فرمائیں“، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس سے بہتر بات پسند کرو گی؟“ انہوں نے پوچھا: وہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہاری جانب سے مکاتبت کی رقم ادا کر دیتا ہوں اور تم سے نکاح کر لیتا ہوں“، انہوں نے عرض کی: ”جی ہاں یا رسول اللہ!“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے ایسا کر دیا“، جب یہ خبر لوگوں تک پہنچی تو انہوں نے کہا: ”کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سسرالی رشتہ داروں کو غلام بنا کر رکھا جائے گا؟“ چنانچہ لوگوں کے پاس بنو مصطلق کے جو قیدی تھے انہوں نے ان سب کو آزاد کر دیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ان سے نکاح کی برکت سے بنو مصطلق کے سو گھرانے آزاد ہوئے، میں کسی ایسی عورت کو نہیں جانتی جو اپنی قوم کے لیے ان سے بڑھ کر باعثِ برکت ثابت ہوئی ہو، اور یہ واقعہ غزوہ مریسع سے واپسی کے موقع کا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6944]
تخریج الحدیث
«حديث حسن، وهذا إسناد ضعيف، وعبد الله بن يزيد فيه جهالة.» [ترقيم الرساله 6944] [ترقيم الشركة 6864]
Grade: حديث حسن