أخبرنا أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حَدَّثَنَا موسى بن هارون، حَدَّثَنَا أبو الخطاب زياد بن يحيى الحَسَّاني، حَدَّثَنَا مالك بن سُعير، حَدَّثَنَا إسماعيل بن أبي خالد، أخبرنا عبد الرحمن بن أبي (2) الضحاك: أنَّ عبد الله بن صفوان أتى عائشةَ وآخرُ معه، فقالت عائشةُ لأحدِهما: أسمعتَ حديثَ حفصةَ يا فلان؟ قال: نعم يا أمَّ المؤمنين، فقال لها عبد الله بن صفوان وما ذاكِ يا أمَّ المؤمنين؟ قالت: خِلالٌ لي تسعٌ لم يكنَّ لأحدٍ من النِّساء قبلي إلَّا ما أتى اللهُ ﷿ مريمَ بنتَ عِمران، والله ما أقولُ هذا أنِّي أفخَرُ (3) على أحدٍ من صَواحباتي، فقال لها عبد الله بن صفوان: وما هُنَّ يا أمَّ المؤمنين؟ قالت: جاء المَلَكُ بصورتي إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فتزوَّجني (1) رسولُ الله وأنا ابنةُ سبعِ سنينَ، وأُهديتُ إليه وأنا ابنةُ تسعِ سنينَ، وتزوَّجني بِكرًا لم يَشْرَكهُ فيَّ أحدٌ من الناس، وكان يأتيه الوحيُ وأنا وهو في لِحافٍ واحد، وكنتُ من أحبِّ الناس إليه، ونزل فيَّ آياتٌ من القرآن كادت الأمّةُ تَهْلِكُ فيها، ورأيتُ جبريلَ ﵇ ولم يَرَه أحدٌ من نسائِه غيري، وقُبِضَ في بيتي لم يَلِهِ أحدٌ غيرُ المَلَك إلَّا أنا (2) (3)
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6730 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
عبداللہ بن صفوان سے روایت ہے کہ وہ اور ایک دوسرے شخص سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان میں سے ایک سے پوچھا: ”اے فلاں! کیا تم نے حفصہ کی بیان کردہ بات سنی ہے؟“ اس نے عرض کیا: ”جی ہاں، اے ام المؤمنین!“ تو عبداللہ بن صفوان نے پوچھا: ”وہ کیا بات ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”میری نو ایسی خصوصیات ہیں جو میرے علاوہ کسی عورت کو نہیں دی گئیں سوائے اس کے جو اللہ تعالیٰ نے مریم بنت عمران کو عطا فرمایا، اور اللہ کی قسم میں یہ اپنی کسی ساتھی پر فخر کے طور پر نہیں کہہ رہی: 1 فرشتہ میری تصویر لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آیا، 2 آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے اس وقت نکاح فرمایا جب میں سات سال کی تھی، 3 میری رخصتی نو سال کی عمر میں ہوئی، 4 آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے اس حال میں نکاح فرمایا کہ میں کنواری تھی اور میرے علاوہ کوئی دوسرا اس میں شریک نہ تھا، 5 آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر وحی اس وقت بھی نازل ہوتی جب میں اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک ہی لحاف میں ہوتے تھے، 6 میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو تمام لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب تھی، 7 میری شان میں قرآن کی وہ آیات نازل ہوئیں جن کے معاملے میں قریب تھا کہ امت ہلاک ہو جاتی، 8 میں نے جبرائیل علیہ السلام کو دیکھا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی دیگر ازواج میں سے کسی نے انہیں نہیں دیکھا، اور 9 آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات میرے گھر میں ہوئی اور فرشتے کے علاوہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سب سے قریب اس وقت صرف میں ہی تھی۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6879]
تخریج الحدیث
«إسناد ضعيف، وفي بعض متنه نكارة، ووقع فيه اختلاف على إسماعيل بن أبي خالد. أما ضعفه فعبد الرحمن بن أبي الضحاك مجهول، ذكره ابن أبي حاتم 5/ 247، وسكت عنه، ولم يذكر راويًا عنه سوى إسماعيل بن أبي خالد، وذكره ابن حبان في "الثقات" 8/ 371، وقال: روى عنه محمد ...» [ترقيم الرساله 6879] [ترقيم الشركة 6799] [ترقيم العلميه 6730]
الحكم على الحديث
إسناد ضعيف
Grade: إسناد ضعيف