حَدَّثَنَا علي بن حَمْشَاذَ العَدْل، حَدَّثَنَا بِشر بن موسى، حَدَّثَنَا الحُميدي، حَدَّثَنَا سفيان، عن عبد الله بن عثمان بن خُثيم، عن ابن أبي مُليكة قال: جاء ابن عبّاس يستأذنُ على عائشةَ في مرضِها، فأبَتْ أن تأذنَ له، فقال لها بنو أخيها: ائذني له، فإنه من خير ولدِك، قالت: دعوني مِن تزكيتِه، فلم يزالوا بها حتَّى أذِنت له، فلما دخلَ عليها قال ابن عَبَّاس: إنَّما سُمِّيتِ أُمّ المؤمنين لِتسعَدي، وإنه لاسمُك قبل أن تُولدي، إنَّكِ كنتِ من أحبِّ أزواج النَّبِيِّ صلى الله عليه و آله وسلم إليه، ولم يكن رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم يحبُّ إلَّا طيّبًا، وما بينَكِ وبينَ أن تَلقَي الأحبةَ إلَّا أن تُفارقَ (1) الروحُ الجسدَ، ولقد سقطَتْ قِلادتُك ليلةَ الأبواء، فجعل الله للمسلمين خِيْرةً في ذلك، فأنزل الله ﵎ آيةَ التيمُّم، ونزلت فيكِ آياتٌ من القرآن، فليس مسجدٌ من مساجِد المسلمين إِلَّا يُتلى فيه عُذرُكِ آناءَ الليل وآناءَ النهار. فقالت: دَعْني من تزكيتِك لي يا ابنَ عبّاس، فوَدِدتُ أَنِّي كنتُ نَسيًا منسيًّا (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6726 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
ابن ابی ملیکہ سے روایت ہے کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی علالت کے دوران ان سے ملاقات کی اجازت چاہی، انہوں نے اجازت دینے سے انکار کیا تو ان کے بھتیجوں نے کہا: انہیں اجازت دے دیں کیونکہ وہ آپ کی بہترین اولاد میں سے ہیں، انہوں نے کہا: میری تعریف رہنے دو، وہ مسلسل اصرار کرتے رہے یہاں تک کہ انہوں نے اجازت دے دی، جب وہ داخل ہوئے تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: ”آپ کا نام ام المؤمنین اس لیے رکھا گیا تاکہ آپ سعادت مند رہیں، اور یہ نام آپ کی پیدائش سے بھی پہلے (مقدر) تھا، آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سب سے محبوب زوجہ تھیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم صرف پاکیزہ چیز سے ہی محبت فرماتے تھے، آپ کے اور محبوبوں سے ملنے کے درمیان بس روح کا جسم سے جدا ہونا باقی ہے، مقامِ ابواء کی رات آپ کا ہار گر گیا تھا تو اللہ نے اس میں مسلمانوں کے لیے خیر پیدا فرمائی اور تیمم کی آیت نازل کی، اور آپ کی شان میں قرآن کی آیات نازل ہوئیں، مسلمانوں کی کوئی مسجد ایسی نہیں ہے جہاں رات اور دن کے اوقات میں آپ کی برأت (پاکدامنی) کی تلاوت نہ کی جاتی ہو۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”اے ابن عباس! مجھے اپنی تعریف سے معاف رکھو، اللہ کی قسم! میری تو یہ تمنا ہے کہ کاش میں بھولی بسری چیز ہوتی۔“
اس حدیث کی اسناد صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6875]
تخریج الحدیث
«خبر صحيح، وهذا إسناد قوي من أجل عبد الله بن عثمان بن خثيم، وباقي رجاله ثقات، لكن ابن أبي مليكة - وهو عبد الله بن عبيد الله - لم يشهد هذه الحادثة، بل أخبره بها ذكوانُ مولى عائشة كما سيأتي في التخريج.» [ترقيم الرساله 6875] [ترقيم الشركة 6795] [ترقيم العلميه 6726]
Grade: خبر صحيح