☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 6869
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 6869
أخبرنا أحمد بن جعفر القَطِيعي، حَدَّثَنَا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حَدَّثَنَا إسماعيل ابن عُليَّة، عن أيوب، عن ابن أبي مُليكة قال: قالت عائشةُ: مات رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم في بيتي ويومي، وبين سحْري ونَحْري، ودخل عليه عبدُ الرحمن بن أبي بكر ومعه سِواكٌ رَطْبٌ، فنظر إليه حتَّى ظننتُ أنَّ له فيه حاجةً، فأخذتُه فمضغتُه ونَفَضْتُه وطيَّبتُه ثم دفعتُه إليه، فاستنَّ كأحسنِ ما رأيتُه مستنًّا قَطُّ، ثم ذهب يرفعُه إليَّ فسقطَتْ يدُه، فأخذتُ أدعو له بدعاءٍ كان يدعو له به جبريلُ، وكان هو يدعو به إذا مَرِضَ، فلم يَدْعُ به في مرضه ذاك، فرفع بصرَه إلى السماء وقال:"الرَّفيقَ الأعلى" وفاضَتْ نفسُه صلى الله عليه و آله وسلم، فالحمدُ لله الذي جمع بين رِيقي وريقِه في آخرِ يومٍ من الدنيا (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6720 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات میرے گھر میں، میری باری کے دن، میرے سینے اور گلے کے درمیان ہوئی، عبد الرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آئے اور ان کے پاس ایک تازہ مسواک تھی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے (رغبت سے) دیکھا تو میں سمجھ گئی کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس کی حاجت ہے، میں نے وہ مسواک لی، اسے چبا کر نرم کیا، صاف کیا اور عمدہ بنا کر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دے دی، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نہایت خوبصورتی سے مسواک فرمائی، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا ہاتھ اٹھانا چاہا مگر وہ گر گیا، میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے وہ دعا کرنے لگی جو جبرائیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے کیا کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی بیماری کی حالت میں وہ دعا پڑھا کرتے تھے، مگر اس بیماری میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وہ دعا نہ پڑھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی نظریں آسمان کی طرف اٹھائیں اور فرمایا: «الرَّفِيقَ الْأَعْلَى» ”(اے اللہ!) میں سب سے اعلیٰ رفیق (یعنی تیری رفاقت) چاہتا ہوں“ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی روح مبارک پرواز کر گئی، پس اللہ کا شکر ہے جس نے دنیا کے آخری دن میرا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا لعابِ دہن ایک کر دیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6869]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،أيوب: هو السختياني. وهو في "مسند أحمد" 40/ (24216).» [ترقيم الرساله 6869] [ترقيم الشركة 6789] [ترقيم العلميه 6720]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (6868) Back to Bab Next Hadith → (6870)