أخبرنا أبو منصور محمد بن علي الفارسي، حدثنا أبو بكر محمد بن شاذانَ الجَوْهري، حدثنا سعيد بن سليمان النَّشِيطي، حدثنا عُيينة بن عبد الرحمن ابن جَوْشَن، عن أبيه، عن أبي بَكْرة قال: كُنَّا عند النبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم فَقَدِمَ عليه وفدُ بني تميم، فيهم قيسُ بن عاصم وعمرو بن الأهتَم والزِّبْرقان بن بدر، فقال النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم لعمرو بن الأهتم:"ما تقولُ في الزِّبْرقان بن بدر؟" فقال: يا رسولَ الله، مُطاعٌ في أَدنَيهِ، شديدُ العارضة، مانعٌ لما وراء ظهره، فقال الزِّبْرقان: يا رسولَ الله، والله إنه ليعلمُ منِّي أكثرَ ممّا وصفَني به، ولكنه حَسَدني، فقال عمرو: والله يا رسولَ الله، إنه لَزَمِرُ (2) المُروءة، ضَيِّق العَطَن، لَئيمُ الخال أحمقُ الوالد، والله ما كذبت أولًا، ولقد صدقتُ آخرًا، ولكني رضيتُ فقلتُ أحسن ما علمتُ، وغضبتُ فقلتُ أقبحَ ما علمتُ، فقال النبيُّ:"إنَّ من البيان لَسِحرًا، وإنَّ من الشِّعر لَحُكمًا" (1) . ذكرُ صَعْصَعةَ بن مُعاوية عمِّ الأحنف بن قيس ﵄
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس موجود تھے کہ بنو تمیم کا وفد آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، جن میں قیس بن عاصم، عمرو بن اہتم اور زبرقان بن بدر شامل تھے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عمرو بن اہتم سے پوچھا: ”تم زبرقان بن بدر کے بارے میں کیا کہتے ہو؟“ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ اپنے قریبی لوگوں میں مطاع (صاحبِ حکم) ہیں، فصیح اللسان ہیں اور اپنے قبیلے کے محافظ ہیں، تو زبرقان نے کہا: یا رسول اللہ! اللہ کی قسم وہ میرے بارے میں اس سے کہیں زیادہ جانتے ہیں جتنا انہوں نے بیان کیا ہے لیکن محض حسد کی وجہ سے خاموش رہے، اس پر عمرو نے کہا: اللہ کی قسم یا رسول اللہ! یہ مروت سے خالی ہیں، تنگ دل ہیں، ان کا ننھیال کمینہ ہے اور ان کا باپ احمق ہے، اللہ کی قسم میں نے پہلے جھوٹ نہیں بولا تھا اور اب میں نے سچ کہا ہے، لیکن میں جب خوش ہوا تو وہ بہترین بات کہی جو میں جانتا تھا اور جب میں ناراض ہوا تو وہ بدترین بات کہی جو میں جانتا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک کچھ بیان جادو کی طرح (اثر رکھنے والے) ہوتے ہیں اور بے شک کچھ اشعار سراسر حکمت ہوتے ہیں۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6714]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 6714] [ترقيم الشركة 6634]