☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 6713
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 6713
حدثنا أبو زكريا العَنْبري، حدثنا أبو بكر أحمد بن محمد بن عُبيدة الوَبَري (ح) . وحدثنا أبو إسحاق إبراهيمُ بن محمد بن يحيى المُزكِّي، حدثنا إبراهيم بن محمد ابن إدريس المَعْقِلي (2) ؛ قالا: حدثنا علي بن حرب المَوْصلي، حدثنا أبو سعد (3) الهيثم بن محفوظ، عن أبي المقوِّم (4) الأنصاري يحيى بن أبي يزيد عن الحَكَم بن عُتيبة، عن مِقْسَم، عن ابن عبّاس، قال: جلسَ إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قيسُ بن عاصم والزِّبْرِقانُ بن بدر وعمرو بن الأهتَم التميميون، ففَخَرَ الزِّبْرقانُ فقال: يا رسولَ الله، أنا سيِّدُ تميم، والمُطاعُ فيهم، والمُجاب فيهم، أمنعهم من الظُّلم فآخذُ لهم بحقوقهم، وهذا يعلمُ ذاك -يعني عمرو بن الأهتم- فقال: عمرُو بن الأهتم: والله يا رسول الله، إنه لشديدُ العارضة، مانعٌ لجانبِه، مُطاع في أدنَيهِ. قال الزِّبرقان: والله يا رسولَ الله، لقد عَلِمَ منِّي غيرَ ما قال، وما منعه أن يتكلَّم به إلَّا الحسدُ. قال عمرٌو: أنا أحسدُك؟! فوالله إنك لَلَئيمُ الخال، حديثُ المال، أحمقُ الوالد، مُضيَّعٌ في العَشيرة، والله يا رسولَ الله، لقد صدقتُ فيما قلتُ أولًا، وما كذبتُ فيما قلتُ آخرًا، لكني رجلٌ رضيتُ فقلتُ أحسنَ ما علمتُ، وغضبتُ فقلتُ أقبحَ ما وجدتُ، ووالله لقد صدقتُ في الأمرين جميعًا، فقال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"إنَّ من البيان لَسِحرًا، إنَّ من البيان لَسِحرًا" (1) . وقد رُوي عن أبي بَكْرة الأنصاري (1) أنه حضر هذا المجلسَ:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مجلس میں قیس بن عاصم، زبرقان بن بدر اور عمرو بن اہتم تمیمی بیٹھے ہوئے تھے، تو زبرقان نے فخر کا اظہار کرتے ہوئے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میں بنو تمیم کا سردار ہوں، ان میں میری بات مانی جاتی ہے اور وہ میری پکار پر لبیک کہتے ہیں، میں انہیں ظلم سے بچاتا ہوں اور ان کے حقوق لے کر دیتا ہوں، اور یہ شخص (یعنی عمرو بن اہتم) اس بات کو بخوبی جانتا ہے۔“ اس پر عمرو بن اہتم نے کہا: ”اللہ کی قسم! یا رسول اللہ، یہ بڑے فصیح اللسان ہیں، اپنی پناہ میں لینے والوں کے محافظ ہیں اور اپنے قریبی حلقے میں ان کا حکم مانا جاتا ہے۔“ زبرقان نے (یہ سن کر) کہا: ”اللہ کی قسم! یا رسول اللہ، یہ میرے بارے میں اس سے کہیں زیادہ جانتے ہیں جو انہوں نے بیان کیا ہے، اور انہیں حق بات کہنے سے صرف حسد نے روکا ہے۔“ عمرو نے پلٹ کر جواب دیا: ”کیا میں تم سے حسد کروں گا؟! اللہ کی قسم تم تو ننھیال کے اعتبار سے کم ظرف ہو، تمہاری دولت نئی نئی ہے، تمہارا باپ بے وقوف تھا اور تم اپنے قبیلے میں بے وقعت ہو۔ اللہ کی قسم! یا رسول اللہ، میں نے پہلے جو کہا وہ بھی سچ تھا اور اب جو کہا اس میں بھی جھوٹ نہیں بولا، لیکن میں ایک ایسا انسان ہوں کہ جب میں خوش ہوتا ہوں تو وہ بہترین بات کہہ دیتا ہوں جو میں جانتا ہوں، اور جب مجھے غصہ آتا ہے تو وہ بدترین بات کہہ دیتا ہوں جو مجھے ملتی ہے، اور اللہ کی قسم میں دونوں حالتوں میں سچا تھا۔“ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (دو مرتبہ) ارشاد فرمایا: ”بے شک بعض بیان جادو (جیسا اثر رکھنے والے) ہوتے ہیں، بے شک بعض بیان جادو ہوتے ہیں۔“
اس کے متعلق ابوبکرہ انصاری رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے کہ وہ اس مجلس میں حاضر تھے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6713]
تخریج الحدیث
«إسناده واهٍ، إبراهيم بن محمد المعقلي مجهول الحال، روى عنه اثنان، ولم نجد من وثقه، وقد توبع، والهيثم بن محفوظ مجهول، قال الذهبي في "الميزان": لا يدرى من هو وأبو المقوِّم، قال ابن ناصر الدين في "توضيح المشتبه" 8/ 251: اختلف في اسمه، فقال عبّاس الدوري: سمعت يحيى يقول: يحيى ...» [ترقيم الرساله 6713] [ترقيم الشركة 6633]
الحكم على الحديث
إسناده واهٍ
Grade: إسناده واهٍ
← Previous Hadith (6712) Back to Bab Next Hadith → (6714)