حدثنا علي بن حمشاذ العَدْل، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حدثنا محمد بن يزيد الواسطي، حدثنا زياد الجصَّاص، عن الحسن، حدثني قيس بن عاصم المِنْقري، قال: قدمتُ على رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فلما رآني سمعتُه يقول:"هذا سيِّد أهل الوَبَرِ"، فلما نزلتُ أتيتُه، فجعلت أحدِّثُه، فقلتُ: يا رسولَ الله، ما المالُ الذي لا يكون عليَّ فيه تَبِعةٌ من ضيفٍ ضافَني وعيالٍ كَثُروا؟ فقال:"نِعْمَ المالُ الأربعون، والأكثر ستونَ، وويلٌ لأصحابِ المِئين (1) إِلَّا من أعطى في رِسْلِها ونَجْدِتها، وأفقر ظَهْرَها، وأطعمَ القائعَ والمُعتَرَّ". قلت: يا نبي الله ما أكرمَ هذه الأخلاقَ وأحسنَها! يا نبي الله، لا يُحَلُّ بالوادي الذي أنا فيه لكثرة (2) إبلي، قال:"فكيف تصنعُ؟" قلتُ: تَغدُو الإبل ويغدو الناسُ، فمَن شَاءَ أخذَ برأسِ بعيرٍ فذهبَ به، فقال:"فما تصنعُ بإفقار ظَهرِها؟" قلتُ: إني لا أُفقِرُ الصغيرَ، ولا النابَ المُديرة، قال:"فمالك أحبُّ إليك أم مال مواليك؟" قلتُ: مالي أحبُّ إليَّ من مال موالِيَّ، قال:"فإنَّ لك من مالك ما أكلتَ فأفنَيتَ، أو لبستَ فأبليتَ، أو أعطيتَ فأمضيتَ، وإلَّا فلمواليك" فقلتُ: واللهِ لو بقيتُ لأفنينَّ عَدَدَها. قال الحسنُ (3) : ففعَلَ واللهِ، فلمّا حَضَرَت قيسًا الوفاةُ أَوصَى بنيه، فقال: إياكم والمسألةَ؛ فإنها أَخِرُ كَسْبِ المرءِ، إنّ أحدًا لم يسأل إلَّا تَرَك كَسْبَه (4) ذكرُ عَمرو بن الأهتَم المِنقَري ﵁-
Translation: طلحہ بابر
سیدنا قیس بن عاصم منقری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے دیکھا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”یہ دیہاتیوں (خیمہ نشینوں) کے سردار ہیں“، جب میں اپنی سواری سے اترا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آیا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے گفتگو شروع کی اور عرض کی: یا رسول اللہ! وہ کون سا مال ہے جس پر مہمانوں اور کثیر اہل و عیال کی وجہ سے مجھ پر کوئی وبال یا گرفت نہیں ہوگی؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”چالیس اونٹ بہترین مال ہے، اور زیادہ سے زیادہ ساٹھ، اور سینکڑوں اونٹ رکھنے والوں کے لیے ہلاکت ہے سوائے اس شخص کے جو ان کا دودھ (صدقہ کے طور پر) پلائے، مشکل وقت میں ان کے ذریعے مدد کرے، ان کی پیٹھ سواری کے لیے عاریتاً دے، اور قائع (قناعت پسند ضرورت مند) و معتر (سامنے آنے والے سائل) کو کھانا کھلائے۔“ میں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! یہ کتنے ہی معزز اور خوبصورت اخلاق ہیں! اے اللہ کے نبی! جس وادی میں میں مقیم ہوں وہاں میرے اونٹوں کی کثرت کی وجہ سے (کسی دوسرے کے اترنے کی) جگہ نہیں بچتی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”پھر تم کیا کرتے ہو؟“ میں نے عرض کی: میرے اونٹ چرنے جاتے ہیں اور لوگ بھی وہاں پہنچ جاتے ہیں، جو چاہتا ہے وہ کسی اونٹ کا سر پکڑ کر اسے لے جاتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”تم ان کی پیٹھ عاریتاً دینے کے بارے میں کیا کرتے ہو؟“ میں نے عرض کی: میں چھوٹے بچے اور بوڑھی اونٹنی کو سواری کے لیے نہیں دیتا (تاکہ ان پر بوجھ نہ پڑے)، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تمہیں اپنا مال زیادہ محبوب ہے یا اپنے وارثوں کا مال؟“ میں نے عرض کی: مجھے اپنا مال اپنے وارثوں کے مال سے زیادہ محبوب ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے مال میں سے تمہارا حصہ صرف وہی ہے جو تم نے کھا کر ختم کر دیا، یا پہن کر پرانا کر دیا، یا اللہ کی راہ میں دے کر (آخرت کے لیے) محفوظ کر لیا، اس کے علاوہ جو کچھ ہے وہ تمہارے وارثوں کا ہے۔“ میں نے عرض کی: اللہ کی قسم! اگر میں زندہ رہا تو میں ان اونٹوں کی تعداد کو (اللہ کی راہ میں خرچ کر کے) ختم کر دوں گا۔ امام حسن بصری کہتے ہیں: اللہ کی قسم! انہوں نے ایسا ہی کیا، پھر جب قیس کی وفات کا وقت قریب آیا تو انہوں نے اپنے بیٹوں کو وصیت کرتے ہوئے فرمایا: ”لوگوں سے مانگنے (سوال کرنے) سے بچنا، کیونکہ یہ انسان کی بدترین کمائی ہے، اور جو بھی سوال کا راستہ اختیار کرتا ہے وہ اپنی محنت کی کمائی چھوڑ بیٹھتا ہے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6711]
تخریج الحدیث
«حديث حسن، وهذا إسناد ضعيف لضعف زياد الجصاص -وهو ابن أبي زياد- وقد توبع، والحسن -وهو البصري- مع أنه صرَّح بسماعه من قيس، إلَّا أنَّ علي بن المديني قال: لم يسمع منه شيئًا، فيما رواه ابن أبي حاتم في "المراسيل" (143).» [ترقيم الرساله 6711] [ترقيم الشركة 6631]
Grade: حديث حسن