أخبرنا محمد بن علي الشيباني بالكوفة، حدثنا أحمد بن حازم الغِفاري (ح) وحدثنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا علي بن عبد العزيز؛ قالا: حدثنا أبو نُعيم، حدثنا حَشْرج بن نُباتة، قال: [حدثني سعيد بن جُمْهان، قال] (2) : سألتُ سَفينةَ عن اسمه، فقال: أمَا إني مُخبرُك باسمي، كان اسمي قيسًا فسمَّاني رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم سفينةَ، قلت: لِمَ سمَّاك سفينةَ؟ قال: خرج ومعه أصحابُه فثَقُل عليهم متاعُهم، فقال:"ابسُط كساءَك" فبسطتُه، فجعلَ فيه متاعَهم، ثم حمله عليَّ، فقال:"احمِلْ، ما أنت إلَّا سَفينةٌ"، فقال: لو حملتُ يومَئذ وِقْرَ بعيرٍ أو بعيرينِ أو خمسةٍ أو ستةٍ ما ثَقُل عليَّ (3) . صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6548 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ سے ان کے نام کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ میرا نام قیس تھا لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میرا نام ”سفینہ“ (کشتی) رکھ دیا، ان سے پوچھا گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے آپ کا نام سفینہ کیوں رکھا؟ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے صحابہ کے ہمراہ سفر پر نکلے تو ان کا سامان ان پر بوجھل ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اپنی چادر بچھاؤ“ میں نے چادر بچھا دی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس میں ان سب کا سامان رکھ دیا، پھر اسے مجھ پر لاد دیا اور فرمایا: ”اسے اٹھاؤ، تم تو ایک کشتی (سفینہ) ہو“، سفینہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اس دن کے بعد اگر مجھ پر ایک، دو یا پانچ چھ اونٹوں کا بوجھ بھی لاد دیا جاتا تو وہ مجھ پر بوجھل نہ ہوتا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6693]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن، حشرج بن نباتة وسعيد بن جمهان، صدوقان. أبو نعيم هو الفضل بن دكين. وأخرجه البيهقي في "دلائل النبوة" 6/ 47 عن أبي منصور ظفر بن محمد العلوي، عن محمد ابن علي الشيباني، عن أحمد بن حازم وحده، بهذا الإسناد.» [ترقيم الرساله 6693] [ترقيم الشركة 6613] [ترقيم العلميه 6548]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن