☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 6681
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 6681
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي (2) ، قال: كان أبو رافع مولى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم للعبّاس بن عبد المُطَّلب، فلمّا أسلم العباس وَهَبَه للنبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم، وكان اسمُه أسلمَ، ويقال: إبراهيم، وأسلمَ قبلَ بدر، ولكنَّه كان مقيمًا بمكةَ مع العبّاس، ومات بعدَ مَقتَل عثمان سنةَ خمسٍ وثلاثين.
Translation: طلحہ بابر
ابوبکر بن احمد بن بالویہ اور ابراہیم بن اسحاق حربی سے مروی ہے کہ ابو رافع رضی اللہ عنہ جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے آزاد کردہ غلام تھے، پہلے سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کی ملکیت میں تھے، پھر جب سیدنا عباس رضی اللہ عنہ اسلام لائے تو انہوں نے انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں ہبہ کر دیا، ان کا نام اسلم تھا اور ایک قول کے مطابق ابراہیم تھا، وہ غزوہ بدر سے پہلے ہی اسلام لا چکے تھے لیکن سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے ساتھ مکہ ہی میں مقیم رہے، ان کی وفات سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد سنہ 35 ہجری میں ہوئی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6681]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 6681] [ترقيم الشركة 6601]
← Previous Hadith (6680) Back to Bab Next Hadith → (6682)