☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 6629
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 6629
حدثنا أبو علي الحسين بن علي الحافظ، أخبرنا عَبْدان الأَهْوازي، حدثنا زيد بن الحَرِيش، حدثنا حَشرَجُ بن عبد الله بن حَشرَج، حدثني أَبي، عن أبيه، عن عائذ بن عَمرو المُزَني قال: أصابني رَمْيَةٌ وأنا أقاتلُ بين يَدَي رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم يومَ حُنَين في وجهي، فلمّا سالتِ الدماءُ على وجهي ولحيتي وصَدْري تَناوَلَ النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم فسَلَتَ الدمَ عن وجهي وصدري إلى ثَندُوَتيَّ، ثم دعا لي. قال حَشرجٌ: فكان يخبرنا بذلك عائدٌ في حياته، فلمَّا هَلَكَ وعَسَّلناه نَظَرْنا إلى ما كان يَصِفُ لنا من أثَر يدِ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم إلى مُنتَهى ما كان يقولُ لنا من صدرِه، وإذا غُرَّةٌ سائلةُ كغُرَّة الفَرَس (2) . ذكر أَخيه رافع بن عمرو المُزَني ﵁-
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6486 - إسناده فيه مجهولان
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عائذ بن عمرو مزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: غزوہ حنین کے دن جب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے دشمن سے لڑ رہا تھا تو میرے چہرے پر ایک تیر لگا، جب خون میرے چہرے، داڑھی اور سینے پر بہنے لگا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا دستِ مبارک پھیرا اور میرے چہرے اور سینے سے خون پونچھتے ہوئے میرے سینے کے نچلے حصے تک پہنچایا، پھر میرے لیے دعا فرمائی۔ حشرج کہتے ہیں کہ سیدنا عائذ اپنی زندگی میں ہمیں یہ واقعہ سنایا کرتے تھے، پھر جب ان کا انتقال ہوا اور ہم نے انہیں غسل دیا تو ہم نے ان کے جسم کے اس حصے کو دیکھا جس کا وہ ہمیں وصف بتایا کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دستِ مبارک کا اثر ان کے سینے کے اس مقام تک موجود تھا جہاں تک وہ ہمیں بتاتے تھے، اور وہاں «غرة» (سفید نشان) اس طرح چمک رہا تھا جیسے گھوڑے کی پیشانی کی سفیدی چمکتی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6629]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لجهالة حشرج بن عبد الله وأبيه وجدّه.» [ترقيم الرساله 6629] [ترقيم الشركة 6550] [ترقيم العلميه 6486]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف
← Previous Hadith (6628) Back to Bab Next Hadith → (6630)