أخبرني أحمد بن يعقوب الثَّقفي، حدثنا موسى بن زكريا، حدثنا خَليفة ابن خيَّاط قال: عائدُ بن عَمرو بن هلال بن عُبيد بن رَوَاحة بن زَبِينةَ (1) بن عَدِيّ بن عامر بن عبد الله بن ثَعلَبة بن هُذْمة بن لاطِم بن عثمان بن عَمْرو، يُكنَى أبا هُبَيرة، مات في إمْرة ابن زياد، وله بالبَصْرة دارٌ مشهورة.
Translation: طلحہ بابر
احمد بن یعقوب ثقفی نے ہمیں خبر دی، وہ موسیٰ بن زکریا سے، وہ خلیفہ بن خیاط سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: عائذ بن عمرو بن ہلال بن عبید بن رواحہ بن زبینہ بن عدی بن عامر بن عبداللہ بن ثعلبہ بن ہذمہ بن لاطم بن عثمان بن عمرو، جن کی کنیت ابو ہبیرہ تھی، ان کی وفات ابن زیاد کے دورِ امارت میں ہوئی اور بصرہ میں ان کا ایک مشہور گھر ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6628]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 6628] [ترقيم الشركة 6549]