أخبرنا أبو جعفر البغدادي، حدثنا أبو عُلَاثة، حدثنا أَبي، حدثنا زُهير، حدثنا الحسن بن دينار، عن الحسن قال: قَدِمَ علينا عَقِيلُ بن أبي طالب، فتزوج امرأةٌ من جُشَم (3) بن سعد، فَدَخَلَ بها ثم خَرَجَ، فقالوا له: بالرِّفَاءِ والبَنينَ، فقال: لا تقولوا هذا، فإنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم نَهَى أن نقول: بالرِّفاءِ والبَنِينَ (4) [وأَمَرنا أن نقول] :"بارَكَ اللهُ لك، وبارَكَ عليك" (1) . ذكر معقل بن يَسَار المُزني ﵁ -
Translation: طلحہ بابر
حسن بصری سے روایت ہے کہ سیدنا عقیل بن ابی طالب رضی اللہ عنہ ہمارے ہاں تشریف لائے اور بنو جشم بن سعد کی ایک خاتون سے نکاح کیا، جب وہ نکاح کے بعد باہر آئے تو لوگوں نے انہیں زمانہ جاہلیت کی دعا دیتے ہوئے کہا: ”اللہ نباہ کرے اور بیٹے عطا کرے،“ تو انہوں نے فرمایا: یہ نہ کہو، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں اس طرح کہنے سے منع فرمایا ہے اور ہمیں یہ کہنے کا حکم دیا ہے: «بَارَكَ اللهُ لَكَ، وَبَارَكَ عَلَيْكَ» ”اللہ تمہیں برکت عطا فرمائے اور تم پر برکت نازل فرمائے۔“
معقل بن یسار مزنی رضی اللہ عنہ کا ذکر۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6611]
تخریج الحدیث
«حديث حسن، وهذا إسناد ضعيف لضعف الحسن بن دينار، لكنه متابع، والحسن» [ترقيم الرساله 6611] [ترقيم الشركة 6532]
Grade: حديث حسن