☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 6610
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 6610
حدثنا علي بن حَمْشَاذَ العَدْل، حدثنا أبو المثنَّى معاذ بن المثنَّى العَنبَري، حدثنا إبراهيم بن أبي سُوَيد، حدثنا عبد الواحد بن زياد، حدثنا طَلْحة بن يحيى، عن موسى بن طَلحة، أخبرني عَقِيل بن أبي طالب قال: جاءت قريشٌ إلى أبي طالب فقالوا: إنَّ ابنَ أخيك يُؤذينا في نادِينا وفي مَجلِسِنا، فانهَهُ عن أَذانا، فقال لي: يا عَقيلُ، ائتِ محمدًا، قال: فانطلقتُ إليه فأخرجتُه من حِفْش (1) - قال طلحة: بيتٌ صغيرٌ - فجاء في الظُّهر من شدّة الحرِّ، فجعل يطلب الفَيْءَ يمشي فيه من شدّة حرِّ الرَّمْضاء، فأتيناهم، فقال أبو طالب: إِنَّ بَنِي عمّك زعموا أنك تُؤْذيهم في نادِيهِم وفي مَجلسِهم، فانْتَهِ عن ذلك، فحَلَّقَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم ببصره إلى السماء، فقال:"ما تَرَونَ هذه الشمسَ؟" قالوا: نعم، قال:"ما أنا بأقدَرَ على أنْ أدَعَ ذلك منكم على أنْ تُشعِلوا منها شُعْلةً"، فقال أبو طالب: ما كَذَبَنا ابن أخي قطُّ، فارجِعُوا (2) .
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عقیل بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قریش ابوطالب کے پاس آئے اور کہا: آپ کا بھتیجا ہمیں ہماری محفلوں اور مجلسوں میں تکلیف پہنچاتا ہے، اسے ہمیں ایذا دینے سے روکیں، تو انہوں نے مجھ سے فرمایا: اے عقیل! محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بلا لاؤ، وہ کہتے ہیں کہ میں آپ کے پاس گیا اور آپ کو ایک چھوٹے سے گھر سے نکالا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دوپہر کے وقت شدید گرمی میں تشریف لائے اور تپتی زمین کی تپش کی وجہ سے سائے کی تلاش میں چل رہے تھے، جب ہم ان لوگوں کے پاس پہنچے تو ابوطالب نے کہا: تمہارے چچا زاد بھائیوں کا دعویٰ ہے کہ تم انہیں ان کی محفلوں اور مجلسوں میں تکلیف پہنچاتے ہو، لہٰذا اس سے باز آ جاؤ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی نظر آسمان کی طرف اٹھائی اور فرمایا: ”کیا تم اس سورج کو دیکھ رہے ہو؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں اس کام کو چھوڑنے پر اس سے زیادہ قدرت نہیں رکھتا جتنا تم اس بات پر کہ تم اس سورج سے آگ کا ایک شعلہ روشن کر لو،“ ابوطالب نے (قریش سے) کہا: میرے بھتیجے نے کبھی جھوٹ نہیں بولا، لہٰذا تم واپس چلے جاؤ۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6610]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن من أجل طلحة بن يحيى: وهو ابن طلحة بن عبيد الله ابنُ أخي موسى بن طلحة.» [ترقيم الرساله 6610] [ترقيم الشركة 6531]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن
← Previous Hadith (6609) Back to Bab Next Hadith → (6611)