☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مستدرک الحاکم

حدیث نمبر: 6515
کتب← مستدرک الحاکم← ابواب← باب← حدیث نمبر 6515
حدیث نمبر: 6515 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أخبرنا أبو عبد الله الصَّفّار، حدثنا محمد بن مَسلَمة، حدثنا يزيد بن هارون، أخبرنا محمد بن عَمرو (2) ، عن أبي عَمرو بن حِمَاس، عن حمزة بن عبد الله بن عُمر، عن عبد الله بن عمر قال: تَلَوتُ هذه الآية: ﴿لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ﴾ [آل عمران: 92] ، فذَكَرتُ ما أعطاني الله، فما وجدتُ شيئًا أحبَّ إليَّ من جاريتي رضيَّة، فقلت: هي حُرَّةٌ لوجه الله ﷿، فلولا أني لا أعودُ في شيءٍ جعلتُه لله ﷿ لنكَحتُها. فأنكَحَها نافعًا، فهي أمِّ ولدِه (3) .
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے یہ آیت تلاوت کی: ﴿لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ﴾ ”تم ہرگز بھلائی کو نہیں پا سکتے یہاں تک کہ ان چیزوں میں سے خرچ کرو جو تمہیں محبوب ہیں۔“ [سورة آل عمران: 92] ، تو میں نے ان نعمتوں پر غور کیا جو اللہ نے مجھے عطا فرمائی ہیں، مجھے اپنی باندی ”رضیہ“ سے زیادہ محبوب کوئی چیز نہ ملی، چنانچہ میں نے کہا: یہ اللہ عزوجل کی رضا کے لیے آزاد ہے، اور اگر یہ بات نہ ہوتی کہ میں اس چیز کی طرف رجوع نہیں کرتا جسے میں اللہ کی خاطر وقف کر دوں تو میں اس سے نکاح کر لیتا۔ پھر انہوں نے اس کا نکاح (اپنے خادم) نافع سے کر دیا اور وہ ان کے صاحبزادے کی ماں (ام ولد) بنی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6515]
تخریج الحدیث
«خبر صحيح، محمد بن مسلمة» [ترقيم الرساله 6515] [ترقيم الشركة 6439]
الحكم على الحديث
خبر صحيح
الحكم: خبر صحيح
پچھلی حدیث → (6514) باب پر واپس ← اگلی حدیث (6516)