☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 6466
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 6466
أخبرني إسماعيل بن محمد بن الفضل بن محمد الشَّعْراني، حدثنا جدي، حدثنا إبراهيم بن المنذر الحِزَامي، حدثني عبد الله بن محمد بن يحيى بن عُروة بن الزُّبير، حدثني هشام بن عُرْوة، عن أبيه قال: خَرَجَت أسماء بنت أبي بكر حين هاجَرَت إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم وهي حاملٌ بعبد الله بن الزُّبير، فنُفِسَتْه، فأَتَتْ به النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم ليُحنِّكَه، فأخذه رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم فَوَضَعَه في حَجْرِه، وأُتِي بتمرة فمَصَّها ثم مَضَعَها، ثم وَضَعَها في فيهِ فحنَّكَه بها، فكان أوَّلَ شيءٍ دخل بطنَه رِيقُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، قالت: ثم مَسَحَه رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم وسمَّاه عبدَ الله، ثم جاء بعدُ وهو ابنُ سبع سنين أو ابنُ ثمان سنين ليبايعَ النبي صلى الله عليه و آله وسلم، وأَمَره الزُّبير بذلك، فتبسَّم النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم حين رآه مُقبلًا وبايعَهَ. وكان أولَ من وُلِدَ في الإسلام بالمدينة مَقدَمَ رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم، وكانت اليهود تقول: قد أخَّذْناهم (1) ، لا يُولَدُ لهم بالمدينة ولدٌ ذكرٌ، فكبَّر أصحابُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم حسين وُلِدَ عبد الله. وقال عبدُ الله بن عمر بن الخطَّاب حين سمع تكبيرَ أهل الشام وقد قَتَلوا عبدَ الله بنَ الزُّبير: الذين كبَّروا على مولدِه، خيرٌ من الذين كبَّروا على قتلِه (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6330 - عبد الله بن محمد بن يحيى بن عروة تركه أبو حاتم
Translation: طلحہ بابر
ہشام بن عروہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جب سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف ہجرت کی تو وہ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے حاملہ تھیں، پس ان کی ولادت ہوئی تو وہ انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں لائیں تاکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کی تحنیک فرمائیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں اپنی گود میں لیا اور ایک کھجور منگوائی، اسے چبایا اور پھر اپنے دہن مبارک سے نکال کر ان کے منہ میں ڈال دی اور اس کے ذریعے ان کی تحنیک فرمائی، پس ان کے پیٹ میں جانے والی سب سے پہلی چیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا لعابِ دہن مبارک تھا، راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان پر اپنا ہاتھ پھیرا اور ان کا نام عبداللہ رکھا، پھر وہ سات یا آٹھ سال کی عمر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بیعت کے لیے حاضر ہوئے جبکہ ان کے والد سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے انہیں اس کا حکم دیا تھا، پس جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں آتے دیکھا تو تبسم فرمایا اور ان سے بیعت لی، اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مدینہ تشریف آوری کے بعد مدینہ میں پیدا ہونے والے پہلے بچے تھے، اور یہودی (حسد کی وجہ سے) کہا کرتے تھے کہ ہم نے ان پر جادو کر دیا ہے اب مدینہ میں ان کے ہاں کوئی لڑکا پیدا نہیں ہوگا، پس جب عبداللہ پیدا ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اصحاب نے نعرہ تکبیر بلند کیا، اور سیدنا عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما نے اس وقت فرمایا جب انہوں نے اہل شام کی تکبیروں کی آواز سنی جنہوں نے عبداللہ بن زبیر کو قتل کیا تھا: ”جن لوگوں نے ان کی پیدائش پر تکبیر کہی تھی وہ ان لوگوں سے بہتر تھے جنہوں نے ان کے قتل پر تکبیر کہی ہے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6466]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف بمرَّة من أجل عبد الله بن محمد بن يحيى، فهو ضعيف جدًّا،صاحب مناكير، وتركه أبو حاتم الرازي كما قال الذهبي في تلخيصه"، لكنه لم ينفرد بهذا الخبر، وباقي رجال الإسناد لا بأس بهم.» [ترقيم الرساله 6466] [ترقيم الشركة 6391] [ترقيم العلميه 6330]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (6465) Back to Bab Next Hadith → (6467)