حدثنا أبو العبّاس محمد بن يعقوب عَوْدًا على بَدْءٍ، حِفظًا ومن الكِتاب، حدثنا أحمد بن شَيْبان الرَّملي، حدثنا عبد الله بن ميمون القَدَّاح، عن شِهاب بن خِرَاش، عن عبد الملك بن عُمير، عن ابن عبّاس قال: أُهدِيَ إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم بغلةٌ، أهداها له كِسْرى فرَكِبَها بحَبْلٍ من شَعر، ثم أردَفَني خلفَه، ثم سار بي مَلِيًّا ثم التَفَت فقال:"يا غلامُ" قلت: لبَّيْكَ يا رسولَ الله، قال:"احفَظ الله يَحفَظْك، احفَظِ الله تَجِده أمامَك، تَعرَّف إلى الله في الرَّخاءِ يَعرِفْك في الشِّدّة، وإذا سألتَ فاسألِ الله، وإذا استعنتَ فاستَعِنْ بالله، قد مضى القلمُ بما هو كائنٌ، فلو جَهَدَ الناسُ أن يَنفَعوك بما لم يَقضِهِ اللهُ لك، لم يَقدِروا عليه، ولو جَهَدَ الناسُ أن يَضرُّوك بما لم يَكتبْه اللهُ عليك، لم يَقدِروا عليه، فإن استطعت أن تعملَ بالصَّبر مع اليقين فافعَلْ، فإن لم تستطعْ فاصبِرْ، فإنَّ في الصبر على ما تَكرهُه خيرًا كثيرًا، واعلمْ أنَّ مع الصبر النَّصْرَ، واعلمْ أنَّ مع الكَرْب الفَرَجَ، واعلم أنَّ مع العُسر اليُسر" (2) .
هذا حديثٌ كبيرٌ عالٍ من حديث عبد الملك بن عُمير عن ابن عبّاس ﵄، إلَّا أنَّ الشيخين لم يُخرجا شِهابَ بنَ خِرَاش ولا القَدّاحَ في"الصحيحين"، وقد رُوِيَ الحديثُ بأسانيد عن ابن عبّاس غيرِ هذا (1) .
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کسریٰ نے ایک خچر تحفے میں دیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بالوں سے بنی رسی کی لگام کے ساتھ اس پر سوار ہوئے اور مجھے اپنے پیچھے بٹھا لیا، پھر کچھ دیر چلنے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”اے لڑکے!“ میں نے عرض کیا: لبیک یا رسول اللہ، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اللہ کے احکامات کی حفاظت کرو، اللہ تمہاری حفاظت فرمائے گا، تم اللہ کے حقوق کا خیال رکھو، تم اسے اپنے سامنے پاؤ گے، تم خوشحالی میں اللہ کو پہچانو تو وہ تمہیں تنگی میں پہچانے گا، اور جب تم سوال کرو تو صرف اللہ سے کرو، اور جب مدد چاہو تو صرف اللہ سے مدد مانگو، قلم ان تمام باتوں کو لکھ کر خشک ہو چکا ہے جو ہونے والی ہیں، پس اگر تمام لوگ تمہیں وہ نفع پہنچانا چاہیں جو اللہ نے تمہارے لیے مقدر نہیں کیا تو وہ اس پر قادر نہ ہو سکیں گے، اور اگر تمام لوگ تمہیں وہ نقصان پہنچانا چاہیں جو اللہ نے تمہارے ذمے نہیں لکھا تو وہ اس پر قادر نہ ہوں گے، پس اگر تم یقین کے ساتھ صبر پر عمل کر سکو تو ایسا ہی کرو، اور اگر تم استطاعت نہ رکھو تو صبر کرو، کیونکہ جس چیز کو تم ناپسند کرتے ہو اس پر صبر کرنے میں بہت بڑی خیر ہے، اور جان لو کہ صبر کے ساتھ ہی نصرت ہے، اور جان لو کہ تکلیف کے ساتھ ہی کشادگی ہے، اور جان لو کہ ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔“
یہ عبدالملک بن عمیر کی ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ایک بہت بڑی اور عالی مقام حدیث ہے، البتہ شیخین نے شہاب بن خراش اور قدّاح کو اپنی صحیحین میں روایت نہیں کیا، جبکہ یہ حدیث ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دیگر اسناد کے ساتھ بھی مروی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6436]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف جدًّا،من أجل عبد الله بن ميمون القداح، فإنه متروك ذاهب الحديث، وبه أعلَّه الذهبي في "تلخيصه" ثم قال: وعبد الملك لم يسمع من ابن عبّاس فيما أرى.» [ترقيم الرساله 6436] [ترقيم الشركة 6362]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف جدًّا
Grade: إسناده ضعيف جدًّا