☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 6430
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 6430
أخبرنا أبو عبد الله الصَّفّار، حدثنا إسماعيل بن إسحاق، حدثنا يوسف ابن كامل، حدثنا عبد الواحد بن زياد، حدثنا عاصم بن كُلَيب، عن أبيه، عن ابن عبّاس قال: كان عمرُ بن الخطّاب إذا دَعَا الأشياحَ من أصحاب محمدٍ صلى الله عليه و آله وسلم دعاني، معهم، فدعانا ذاتَ يومٍ - أو ذاتَ ليلة - فقال: إنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال في ليلة القَدْر ما قد عَلِمتُم:"فالتَمِسُوها في العَشْر الأواخر"، ففي أيِّ الوِتْر تَرَونَها؟ فقال بعضهم: تاسِعُه، وقال بعضهم: سابعُه خامسُه ثالثُه، فقال: ما لك يا ابنَ عبّاس لا تَكلَّم؟ قلت: إن شئتَ تكلَّمتُ قال: ما دعوتُك إلَّا لتَكلَّمَ، فقال: أقولُ برأيٍ؟ فقال: عن رأيك أسألُك، فقلت: إني سمعتُ الله ﵎ أكثرَ ذِكرَ السَّبْعِ فقال: السماواتُ سَبْع، والأَرْضُون سَبْع، وقال: ﴿ثُمَّ (2) شَقَقْنَا الْأَرْضَ شَقًّا (26) فَأَنْبَتْنَا فِيهَا حَبًّا (27) وَعِنَبًا وَقَضْبًا (28) وَزَيْتُونًا وَنَخْلًا (29) وَحَدَائِقَ غُلْبًا (30) وَفَاكِهَةً وَأَبًّا﴾ [عبس: 26 - 31] ، فالحدائقُ: كلُّ مُلتفٍّ، وكل ملتفٍّ حديقةٌ، والأبُّ: ما أنبتَت الأرضُ مما لا يأكلُ الناسُ، فقال عمر: أعَجَزتُم أن تقولوا مثلَ ما قال هذا الغلامُ الذي لم تَستَوِ شُؤونُ رأسِه، ثم قال: إني كنتُ نهيتُك أن تكلَّمَ، فإذا دعوتُك معهم فتكلَّمْ (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6297 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بزرگ صحابہ کو دعوت دیتے تو مجھے بھی ان کے ساتھ بلا لیتے تھے، ایک دن —یا ایک رات— انہوں نے ہمیں بلا کر فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے لیلۃ القدر کے بارے میں جو فرمایا وہ تمہیں معلوم ہے کہ: ”اسے آخری دس راتوں میں تلاش کرو،“ پس تمہاری کیا رائے ہے کہ یہ کن طاق راتوں میں ہو سکتی ہے؟“ بعض نے کہا: نویں رات، بعض نے ساتویں، کسی نے پانچویں اور کسی نے تیسری رات کا کہا، پھر انہوں نے مجھ سے پوچھا: ”اے ابن عباس! تم کیوں نہیں بولتے؟“ میں نے عرض کیا: ”اگر آپ کی اجازت ہو تو میں کلام کروں،“ انہوں نے فرمایا: ”میں نے تمہیں بلایا ہی اس لیے ہے کہ تم گفتگو کرو،“ میں نے پوچھا: ”کیا میں اپنی رائے پیش کروں؟“ انہوں نے فرمایا: ”میں تم سے تمہاری رائے ہی دریافت کر رہا ہوں،“ تو میں نے عرض کیا: ”بے شک میں نے دیکھا ہے کہ اللہ تعالی نے سات کے عدد کو بڑی اہمیت دی ہے؛ آسمان سات بنائے اور زمینیں سات بنائیں، اور (زمین کی نباتات کے ذکر میں) فرمایا: ﴿ثُمَّ شَقَقْنَا الْأَرْضَ شَقًّا (26) فَأَنْبَتْنَا فِيهَا حَبًّا (27) وَعِنَبًا وَقَضْبًا (28) وَزَيْتُونًا وَنَخْلًا (29) وَحَدَائِقَ غُلْبًا (30) وَفَاكِهَةً وَأَبًّا﴾ [سورة عبس: 26 - 31] ، پس «حدائق» سے مراد ہر وہ درخت ہے جو ایک دوسرے میں پیوست ہو کر باغ بن جائے، اور «أبّ» سے مراد وہ سبزہ ہے جو زمین سے اگتا ہے اور انسانوں کے کھانے کے کام نہیں آتا (بلکہ چارہ ہے)۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (دیگر صحابہ سے) فرمایا: ”کیا تم اس نوجوان جیسی بات کرنے سے بھی عاجز آگئے جس کے سر کے جوڑ ابھی پوری طرح ملے بھی نہیں؟“ پھر مجھ سے فرمایا: ”میں نے تمہیں (پہلے) کلام کرنے سے منع کیا تھا، لیکن اب جب میں تمہیں ان کے ساتھ مدعو کروں تو تم ضرور بات کیا کرو۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6430]
تخریج الحدیث
«خبر قوي، وهذا إسناد حسن إن شاء الله من أجل يوسف بن كامل، فقد روى عنه غير واحد، وذكره ابن حبان في "الثقات" 9/ 280، وهو متابع.» [ترقيم الرساله 6430] [ترقيم الشركة 6356] [ترقيم العلميه 6297]
الحكم على الحديث
إسناده حسن إن شاء الله
Grade: إسناده حسن إن شاء الله
← Previous Hadith (6429) Back to Bab Next Hadith → (6431)