حدثنا أبو العبّاس محمد بن يعقوب، حدثنا إبراهيم بن مرزوق، حدثنا وَهْب بن جَرير وأبو داود قالا: حدثنا شُعبة، عن أبي بِشْر، عن سعيد بن جُبير، عن ابن عبّاس قال: كان عمرُ يسألُني مع أصحاب النبي صلى الله عليه و آله وسلم، فقال له عبدُ الرحمن بن عَوْف: أتسألُه ولنا بَنُونَ مثله؟! قال: فقال عمر: إنَّه من حيثُ تَعلَمُ، قال: فسألهم عن ﴿إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ﴾، قال: فقلت: هو أَجَلُ رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم؛ وقرأَ السورةَ إلى آخرها ﴿إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا﴾، قال: فقال عمر: والله ما أعلمُ منها إلَّا ما تَعلَمُ (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6296 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دیگر جلیل القدر صحابہ کی موجودگی میں علمی سوالات کیا کرتے تھے، تو سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے (اعتراضاً) ان سے کہا: ”آپ ان سے سوال کرتے ہیں حالانکہ ہمارے بھی ان جیسے بیٹے ہیں (یعنی یہ ابھی کم عمر ہیں)؟“ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ ان لوگوں میں سے ہیں جن کے علمی مقام کے بارے میں تم بخوبی جانتے ہو۔“ ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سب سے اللہ تعالی کے اس فرمان ﴿إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ﴾ [سورة النصر: 1] کے متعلق دریافت کیا، تو میں نے عرض کیا: ”اس سے مراد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات کا وقت قریب آنا ہے (جس کی اطلاع اس سورت میں دی گئی ہے)؛“ اور میں نے پوری سورت ﴿إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا﴾ تک تلاوت کی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں بھی اس سورت کے بارے میں وہی کچھ جانتا ہوں جو تم جانتے ہو۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6429]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،أبو داود: هو سليمان بن داود الطيالسي، وأبو بشر: هو جعفر بن أبي وحشية. وأخرجه الترمذي (3362) عن عبد بن حميد، عن أبي داود سليمان بن داود وحده، بهذا الإسناد. وقال: حديث حسن صحيح.» [ترقيم الرساله 6429] [ترقيم الشركة 6355] [ترقيم العلميه 6296]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح