حدثنا (3) عبد الرحمن بن عبد العزيز، عن عبد الله بن أبي بكر بن محمد ابن عمرو بن حَزْم قال: جلسنا عندَه، فذُكِرَ أولُ مولود من الأنصار بعد قُدوم رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم المدينة، فقال: النُّعمان بن بَشير وُلِدَ بعد أن قَدِمَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم المدينة لسنةٍ وأيامٍ (4) أو أقلَّ من سنة، قال: فذكروا عبد الله بن أبي طَلْحة، فقال: لقد (5) كانت أمُّ سُلَيم به حاملًا [يوم حُنَين] ، فوَلَدَت بعد أن قَدِمَت المدينة.
Translation: طلحہ بابر
عبداللہ بن ابوبکر بن محمد بن عمرو بن حزم بیان کرتے ہیں کہ ہم ان کے پاس بیٹھے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مدینہ تشریف آوری کے بعد انصار کے ہاں پیدا ہونے والے پہلے بچے کا ذکر ہوا، تو انہوں نے بتایا کہ وہ نعمان بن بشیر ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مدینہ آمد کے ایک سال اور چند دن بعد یا ایک سال سے کچھ کم عرصے میں پیدا ہوئے تھے، پھر لوگوں نے عبداللہ بن ابی طلحہ کا ذکر کیا تو انہوں نے کہا کہ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا غزوہ حنین کے دن ان سے حاملہ تھیں اور ان کی پیدائش مدینہ واپسی کے بعد ہوئی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6390]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 6390] [ترقيم الشركة 6319]