☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 6357
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 6357
أخبرنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا علي بن عبد العزيز، حدثنا مسلم بن إبراهيم، حدثنا حاتم بن وَرْدانَ، حدثنا أيوب، عن ابن أبي مُلَيكةَ، عن المِسوَر ابن مَخرَمة قال: قَدِمَت على النبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم أَقبيَةٌ فَقَسَمَها بين أصحابه، فقال لي أَبي: انطلِقْ بنا إليه، فإنه أتَتْه أقبيَةٌ، فتكلَّم أَبي على الباب فعَرَفَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم صوتُه، فخرج ومعه قَبَاءٌ، فجعل يقول:"خَبَأْتُ هذا لك، خَبَأْتُ هذا لك" (3) . هذا الحديث، مخرَّجٌ في كتاب مسلم (4) ، وإنما أعدتُه ليُعلَمَ أنه كان يأتي مع أبيه النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم، وكان يَبَرُّه ويُطْعِمُه النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم (1) . وقد حَفِظَ المسورُ خُطَبَ النبي صلى الله عليه و آله وسلم:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس کچھ قبائیں (لباس) آئیں جنہیں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے صحابہ میں تقسیم کر دیا، تو میرے والد نے مجھ سے کہا: ”ہمارے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں چلو کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس قبائیں آئی ہیں،“ میرے والد نے دروازے پر گفتگو کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کی آواز پہچان لی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک قبا لے کر باہر تشریف لائے اور فرمانے لگے: ”میں نے یہ تمہارے لیے چھپا کر رکھی تھی، میں نے یہ تمہارے لیے چھپا کر رکھی تھی۔“
یہ حدیث صحیح مسلم میں مروی ہے، میں نے اسے یہاں اس لیے دوبارہ ذکر کیا تاکہ معلوم ہو سکے کہ وہ اپنے والد کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کے ساتھ حسنِ سلوک فرماتے اور انہیں کھانا کھلاتے تھے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6357]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،وهو مكرر (6189).» [ترقيم الرساله 6357] [ترقيم الشركة 6287]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (6356) Back to Bab Next Hadith → (6358)