حدَّثَناه (1) إبراهيم بن بِسْطامَ الزَّعفَراني، حَدَّثَنَا سعيد بن سفيان الجَحْدَري، حَدَّثَنَا شُعبة، عن أشعثَ بن أبي الشَّعثاء قال: سمعت أَبي يحدِّث قال: قَدِمتُ المدينةَ فإذا أبو أيوب يحدِّث عن أبي هريرة، فقلت: تحدِّثُ عن أبي هريرة وأنت صاحبُ مَنزِلةِ (2) رسول الله؟! فقال: لأَنْ أحدِّثَ عن أبي هريرة أحبُّ إليَّ من أن أحدِّثَ عن النَّبِيّ صلى الله عليه و آله وسلم (3) . قال الإمام أبو بكر: فمِن حِرْصِ أبي هريرة على العِلم روايتُه عمَّن كان أقلَّ روايةً عن النَّبِيّ صلى الله عليه و آله وسلم منه، حرصًا على العلم، فقد روى عن سهل بن سعدٍ الساعديّ:
Translation: طلحہ بابر
اشعث بن ابوالشعثاء بیان کرتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کو یہ کہتے ہوئے سنا: ”میں مدینہ آیا تو دیکھا کہ سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کر رہے ہیں، تو میں نے کہا: آپ ابوہریرہ سے روایت بیان کر رہے ہیں حالانکہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے میزبان ہونے کا مقام رکھتے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا: ”میرے لیے ابوہریرہ کے واسطے سے حدیث بیان کرنا اس سے زیادہ پسندیدہ ہے کہ میں خود براہِ راست نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بیان کروں۔“ امام ابوبکر کہتے ہیں: ”سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا علم کے ساتھ یہ حرص ہی تھا کہ وہ حصولِ علم کی خاطر ان لوگوں سے بھی روایت کر لیتے تھے جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ان کی نسبت کم احادیث سنی تھیں، چنانچہ انہوں نے سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے بھی روایت کی ہے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6299]
تخریج الحدیث
«خبر صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل إبراهيم بن بسطام وشيخه سعيد الجحدري.» [ترقيم الرساله 6299] [ترقيم الشركة 6232]
Grade: خبر صحيح