☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 6298
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 6298
وقد أخبرني عبد الله بن محمد بن زياد العَدْل قال: سمعت أبا بكر محمد بن إسحاق الإمامَ يقول؛ وذَكَرَ أبا هريرة فقال: كان من أكثر أصحابِه عنه روايةً فيما انتَشَرَ من روايتِه وروايةِ غيره من أصحاب رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم مع مَخارِجَ صِحاحٍ. قال أبو بكر: وقد روى عنه أبو أيّوب الأنصاريُّ مع جلالةِ قَدْرِه ونزول رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم عنده.
Translation: طلحہ بابر
امام ابوبکر محمد بن اسحاق سے مروی ہے، انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: ”وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اصحاب میں سے ان لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے صحیح سندوں کے ساتھ کثرت سے روایتیں بیان کیں جو ان کی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دیگر صحابہ کی مرویات میں پھیل گئیں۔“ ابوبکر کہتے ہیں: ”اور ان سے سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے بھی روایت کی ہے باوجود اس کے کہ ان کا مقام بہت بلند ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہجرت کے وقت ان ہی کے ہاں قیام فرمایا تھا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6298]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 6298] [ترقيم الشركة 6231]
← Previous Hadith (6297) Back to Bab Next Hadith → (6299)