☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 6296
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 6296
حدثني محمد بن عُبيدٍ الفقيه أخبرنا أبو حامد الشَّرْقي ومَكّي بن عَبْدَان قالا: حَدَّثَنَا أبو الأزهَر، حَدَّثَنَا وهب بن جَرِير، حَدَّثَنَا أبي قال: سمعتُ محمد بن إسحاق يحدِّث عن محمد بن إبراهيم التَّيْمي، عن أبي أَنس مالك بن أبي عامر قال: كنت عند طلحةَ بن عبيد الله، فدخل عليه رجلٌ فقال: يا أبا محمد واللهِ ما ندري هذا اليَمانِي أعلمُ برسول الله صلى الله عليه و آله وسلم أم أنتم؟ يقول على رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم ما لم يقل - يعني أبا هريرة -! فقال طلحة: والله ما نَشُكُّ أنه سمع من رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم ما لم نسمع، وعَلِمَ ما لم نعلم إنَّا كنَّا قومًا أغنياءَ لنا بيوتٌ وأهْلُونَ، كنّا نأتي نبيَّ الله صلى الله عليه و آله وسلم طَرَفَي النهار ثم نَرجِع، وكان أبو هريرة مِسكينًا لا مالَ له ولا أهلَ ولا ولدَ، إنما كانت يدُه مع يدِ النَّبِيّ صلى الله عليه و آله وسلم، وكان يَدُور معه حيثُ ما دار، ولا نشكُّ أنه قد عَلِم ما لم نعلم، وسَمِع ما لم نسمع، ولم يتَّهِمْه أحدٌ منا أن يقول على رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم ما لم يقل (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6172 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
ابوانس مالک بن ابی عامر بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا کہ ایک شخص داخل ہوا اور کہنے لگا: ”اے ابومحمد! اللہ کی قسم ہمیں معلوم نہیں کہ یہ یمنی (ابوہریرہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں آپ لوگوں سے زیادہ علم رکھتا ہے یا کیا بات ہے؟ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے وہ باتیں کہتا ہے جو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نہیں فرمائیں —یعنی اس کا اشارہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی طرف تھا—!“ تو سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! ہمیں اس میں کوئی شک نہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے وہ کچھ سنا ہے جو ہم نے نہیں سنا، اور وہ کچھ جانا ہے جو ہم نے نہیں جانا، کیونکہ ہم مالدار لوگ تھے، ہمارے گھر بار اور اہل و عیال تھے، ہم دن کے دونوں حصوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتے اور پھر واپس چلے جاتے، جبکہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مسکین تھے، نہ ان کے پاس مال تھا، نہ اہل و عیال اور نہ اولاد، ان کا ہاتھ تو بس نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہاتھ میں رہتا تھا اور وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ ہر جگہ موجود رہتے تھے، اس لیے ہمیں کوئی شک نہیں کہ انہوں نے وہ کچھ جانا جو ہم نہ جان سکے اور وہ کچھ سنا جو ہم نہ سن سکے، اور ہم میں سے کسی نے بھی ان پر یہ الزام نہیں لگایا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ذمے ایسی بات لگائیں جو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نہیں فرمائی۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6296]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن من أجل محمد بن إسحاق. أبو الأزهر: هو أحمد بن الأزهر النيسابوري.» [ترقيم الرساله 6296] [ترقيم الشركة 6229] [ترقيم العلميه 6172]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن
← Previous Hadith (6295) Back to Bab Next Hadith → (6297)