حدثني محمد بن صالح بن هانئ، حَدَّثَنَا الحسين بن الفضل البَجَلي، حَدَّثَنَا هَوْذة بن خَليفة، حَدَّثَنَا عَوف، عن سعيد بن أبي الحسن قال: لم يكن أَحدٌ من أصحاب النَّبِيّ صلى الله عليه و آله وسلم أكثرَ حديثًا عنه من أبي هريرة، وإنَّ مروانَ بَعَثَه على المدينة وأراد حديثَه، فقال: ارْوِ كما رَوَينا، فلما أَبى عليه تَغفَّلَه فأَقعَدَ له كاتبًا، فجعل أبو هريرة يحدِّث ويكتب الكاتبُ حتَّى استَفرَغَ حديثَه أجمعَ، فقال مروان: تَعلمُ أنَّا قد كتبنا حديثَك أجمعَ؟ قال: أوَقَد فعلتُم، وإنْ تُطِيعُني (1) تَمحُهُ؟ قال: فمَحَاه (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6163 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
سعید بن ابوالحسن بیان کرتے ہیں کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے کوئی بھی سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے زیادہ احادیث بیان کرنے والا نہیں تھا، مروان نے انہیں مدینہ کا گورنر مقرر کیا اور ان کی احادیث (تحریر میں لانا) چاہیں، تو مروان نے کہا: ”آپ ہمیں ویسے ہی حدیث سنائیں جیسے پہلے سنائی تھیں،“ جب انہوں نے (لکھوانے سے) انکار کیا تو مروان نے انہیں غافل کر کے (خفیہ طور پر) ایک کاتب بٹھا دیا، پس سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ احادیث بیان کرتے رہے اور کاتب انہیں لکھتا رہا یہاں تک کہ ان کی تمام احادیث مکمل ہوگئیں، پھر مروان نے کہا: ”کیا آپ جانتے ہیں کہ ہم نے آپ کی تمام احادیث لکھ لی ہیں؟“ انہوں نے پوچھا: ”کیا واقعی تم نے ایسا کیا ہے؟ اگر تم میری بات مانو تو اسے مٹا دو،“ راوی کہتے ہیں: پس مروان نے اسے مٹا دیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6287]
تخریج الحدیث
«إسناده قوي. عوف: هو ابن أبي جميلة الأعرابي، وسعيد بن أبي الحسن: هو أخو الحسن البصري.» [ترقيم الرساله 6287] [ترقيم الشركة 6220] [ترقيم العلميه 6163]
الحكم على الحديث
إسناده قوي. عوف: هو ابن أبي جميلة الأعرابي
Grade: إسناده قوي. عوف: هو ابن أبي جميلة الأعرابي