☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 6253
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 6253
حَدَّثَنَا أبو العبّاس محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا الربيع بن سليمان، حَدَّثَنَا أَسد بن موسى، حَدَّثَنَا العَطَّاف بن خالد المخزومي، عن عثمان بن عبد الله بن الأرقَم، عن جدِّه الأرقم؛ وكان بدريًّا، وكان رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم أَوى في داره عند الصَّفا حتَّى تَكامَلوا أربعين رجلًا مسلمين، وكان آخرَهم إسلامًا عمرُ بن الخطّاب ﵃، فلما كانوا أربعين خرجوا إلى المشركين. قال الأرقمُ: فجئتُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم لأودِّعَه، وأردتُ الخروجَ إلى بيت المقدِس، فقال لي رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم: أين تريدُ؟" قلت: بيتَ المقدِس، قال:"وما يُخرِجُك إليه، أفي تجارةٍ؟" قلت: لا، ولكنْ أُصلَّي فيه، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"صلاةٌ هاهنا خيرٌ من ألفِ صلاةٍ ثَمَّ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6130 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
عثمان بن عبداللہ بن ارقم اپنے دادا ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ بدری صحابی تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کوہِ صفا پر ان کے گھر میں قیام فرمایا یہاں تک کہ چالیس مسلمان مرد مکمل ہو گئے، ان میں سب سے آخر میں اسلام لانے والے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ تھے، جب وہ چالیس ہو گئے تو مشرکین کے سامنے نکلے۔ ارقم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو الوداع کہنے کے لیے حاضر ہوا، میرا ارادہ بیت المقدس جانے کا تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے دریافت فرمایا: ”تم کہاں کا ارادہ رکھتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: بیت المقدس کا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں وہاں کیا چیز لے جا رہی ہے، کیا کوئی تجارت ہے؟“ میں نے عرض کیا: نہیں، بلکہ میں وہاں نماز پڑھنا چاہتا ہوں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہاں (مکہ میں) ایک نماز وہاں کی ہزار نمازوں سے بہتر ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6253]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف، لاضطراب العطاف بن خالد فيه وجهالة شيخه عثمان كما هو مبين في تعليقنا على "مسند أحمد" 39/ (24009/ 1) حيث رواه عصام بن خالد، عن العطاف. وانظر تمام الكلام عليه هناك.» [ترقيم الرساله 6253] [ترقيم الشركة 6187] [ترقيم العلميه 6130]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف
← Previous Hadith (6252) Back to Bab Next Hadith → (6254)