☽ 8 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

المستدرك على الصحيحين

حديث رقم: 6207
الكتب← المستدرك على الصحيحين← الأبواب← الباب← حديث رقم 6207
حَدَّثَنَا أبو بكر بن بالَوَيهِ، حَدَّثَنَا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حَدَّثَنَا مصعب بن عبد الله الزُّبيري قال: ومَسلمةُ بن مُخلَّد بن الصامت بن نِيَار (1) بن لَوْذان بن خَزرَج، يكنى أبا مَعْن، قيل: مات بمصر، وقيل: بالمدينة سنةَ ستِّين، شَهِدَ أُحدًا والمشاهدَ كلَّها، وفيه يقول حسَّان بن ثابت: ها إنَّ ذا خالي أُباهِي بهِ … فلْيُرِني كلُّ امرِئٍ خالَهُ
الترجمة: طلحہ بابر
سیدنا مسلمہ بن مخلد انصاری رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر۔ مصعب بن عبداللہ زبیری سے روایت ہے کہ مسلمہ بن مخلد بن صامت بن نیار خزرجی کی کنیت ابو معن تھی، ایک قول کے مطابق ان کی وفات مصر میں ہوئی اور دوسرے قول کے مطابق مدینہ منورہ میں 60 ہجری میں ہوئی، وہ غزوہ احد اور دیگر تمام غزوات میں شریک ہوئے، ان کے بارے میں سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ (فخریہ طور پر) فرماتے ہیں: ”آگاہ رہو کہ یہ میرے ماموں ہیں جن پر میں فخر کرتا ہوں، پس (اگر کسی میں ہمت ہے تو) ہر شخص مجھے اپنے ماموں دکھائے (جو ان جیسے ہوں)۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6207]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 6207] [ترقيم الشركة 6145]
الحديث السابق → (6206) العودة إلى الباب ← الحديث التالي (6208)