كما حدَّثَناه جعفر بن محمد بن (4) نُصَير الخُلدي، حدثنا علي بن عبد العزيز، حدثنا أبو نعيم، حدثنا يزيد بن المقدام بن شُرَيح، عن أبيه، عن شُريح بن هانئ، قال: حدثني أبي هانئُ بن يزيد: أنه وَفَدَ إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فسمعه النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم يَكنُونه بأبي الحَكَم، فقال:"إنَّ الله هو الحَكَمُ، لِمَ تُكنَى بأبي الحَكَم؟" قال: إنَّ قومي إذا اختلفوا حَكَمتُ بينهم، فرَضِيَ الفريقان، قال:"هل لكَ ولدٌ؟" قال: شُرَيحٌ وعبدُ الله ومسلمٌ بنو هانئ، قال:"فمَن أكبَرُهم؟" قال: شريحٌ، قال:"فأنتَ أبو شُرَيح"، فدعا له ولولده (5) . وقد ذكرتُ في كتاب"المعرفة" في ذِكْر المخضرَمِين شريحَ بن هانئ، فإنه أدركَ الجاهليةَ والإسلامَ، ولم يَرَ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فصار عِدادُه في التابعين.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 62 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
سیدنا شریح بن ہانی اپنے والد ہانی بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ میں وفد لے کر آئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سنا کہ لوگ انہیں ’ابوالحکم‘ کی کنیت سے پکار رہے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ ہی الحکم (حقیقی فیصلہ کرنے والا) ہے، تم اپنی کنیت ابوالحکم کیوں رکھتے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: میری قوم میں جب کوئی اختلاف ہوتا ہے تو میں ان کے درمیان فیصلہ کرتا ہوں اور دونوں فریق راضی ہو جاتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تمہاری کوئی اولاد ہے؟“ انہوں نے کہا: ہانی کے بیٹے شریح، عبداللہ اور مسلم ہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”ان میں سب سے بڑا کون ہے؟“ انہوں نے کہا: شریح، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر تم ’ابوشریح‘ ہو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے اور ان کی اولاد کے لیے دعا فرمائی۔
میں نے کتاب ”المعرفہ“ میں مخضرمین کے ذکر میں شریح بن ہانی کا تذکرہ کیا ہے، انہوں نے جاہلیت اور اسلام دونوں کا زمانہ پایا مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھ نہ سکے اس لیے ان کا شمار تابعین میں ہوتا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 62]
تخریج الحدیث
«إسناده قوي،، أبو نعيم: هو الفضل بن دُكين» [ترقيم الرساله 62] [ترقيم الشركة 62] [ترقيم العلميه 62]
الحكم على الحديث
إسناده قوي
Grade: إسناده قوي