قال محمد بن عمر: سمعتُ عبدَ الله بن جعفر يقول: جاء عمرُ بن الخطّاب إلى منزل سعيد بن يَربُوع، فعزّاه بذهاب بصرِه وقال: لا تَدَعِ الجمعةَ ولا الصلاةَ في مسجد رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال: ليس لي قائدٌ، قال: نحن نَبعثُ إِليك بقائدٍ، قال: فبَعَثَ إليه بغلامٍ من السَّبْي (1) . قال (2) : وتُوفِّي سعيدُ بن يَربُوع بالمدينة سنة أربع وخمسين، وكان يومَ توفِّي ابنَ مئةٍ وعشرين سنة.
Translation: طلحہ بابر
محمد بن عمر سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے عبداللہ بن جعفر کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سعید بن یربوع کے گھر تشریف لائے اور ان کی بینائی چلے جانے پر ان سے تعزیت کی اور فرمایا: ”آپ جمعہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مسجد میں نماز باجماعت ادا کرنا نہ چھوڑا کریں،“ انہوں نے عرض کیا: ”میرا کوئی لانے والا (رہنما) نہیں ہے،“ تو عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہم آپ کے لیے ایک رہنما بھیج دیں گے،“ چنانچہ انہوں نے جنگی قیدیوں میں سے ایک غلام ان کی خدمت کے لیے بھیج دیا۔ راوی کہتے ہیں کہ سعید بن یربوع رضی اللہ عنہ کی وفات 54 ہجری میں مدینہ منورہ میں ہوئی اور وفات کے وقت ان کی عمر ایک سو بیس سال تھی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6192]
تخریج الحدیث
«إسناده معضل، فعبد الله بن جعفر» [ترقيم الرساله 6192] [ترقيم الشركة 6131/1]
الحكم على الحديث
إسناده معضل
Grade: إسناده معضل